پاک سر زمین پارٹی یو اے ای فورم کی جانب سے شارجہ کے مقامی ہوٹل میں تقریب کا انعقاد

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 10 فروری 2018 21:41

پاک سر زمین پارٹی یو اے ای فورم کی جانب سے شارجہ کے مقامی ہوٹل میں تقریب ..
شارجہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 10جنوری 2018ء ):پاک سر زمین پارٹی یو اے ای فورم کی جانب سے شارجہ کے ایک مقامی ہوٹل میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔پی ایس پی کے سربراہ مصطفیٰ کمال کے ٹیلی فونک خطاب کے بعد 12لوگوں نے پی ایس پی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاک سر زمین پارٹی یو اے ای فورم کی جانب سے شارجہ کے ایک مقامی ہوٹل میں تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب میں یو اے ای کے تمام زمہ دار ،کارکنان اور عوام نے بڑی تعداد نے شرکت کی اس تقریب سے پی ایس پی چیئر مین سید مصطفی کمال نے کارکنان سے ٹیلیفونک خطاب کیا سید مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ کارکنان الیکشن کی تیاریاں کریں سال 2018 وطن پرستوں کا سال ہے پی ایس پی سندھ سے بھاری اکثریت میں کامیابی حاصل کرے گی مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ اب سندھ کی عوام کے پاس کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے سندھ کی عوام کی نظریں اب ہماری طرف ہیں یہ پارٹی تمام زبان بولنے والوں کی پارٹی ہے ۔

تقریب کے آخر میں 12 لوگوں نے پی ایس پی میں شامل ہونے کا علان کیا.