بادشاہی مسجد میں ’’وزیراعلی خود روز گار سکیم‘‘ کے تحت چیک تقسیم کرنے کی تقریب کی جھلکیاں

ہفتہ 10 فروری 2018 21:33

بادشاہی مسجد میں ’’وزیراعلی خود روز گار سکیم‘‘ کے تحت چیک تقسیم کرنے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 فروری2018ء) وزیراعلی خود روزگار سکیم کے تحت چیک تقسیم کرنے کی تقریب میں ہزاروں مرد و خواتین شریک تھے *مسجد کے تقدس کو پیش نظر رکھتے ہوئے تمام حاضرین فرشی نشست پر بیٹھے تھے *وزیر اعلی نے بھی صوبائی وزراء، ارکان صوبائی اسمبلی اور دیگر رفقاء سمیت فرشی نشست پر بیٹھ کر تقریب میں شرکت کی *تقریب کے دوران ہزاروں افراد بادشاہی مسجد کے وسیع و عریض احاطے میں حسن ترتیب اور نظم و ضبط کے ساتھ خاموشی سے تقریب کی کارروائی دیکھتے رہے * وزیر اعلی اپنے خطاب کے بعد بلاسود قرضوں میں چار ارب روپے سالانہ اضافے اور قرضے کی زیادہ سے زیادہ حد 50 سے 75 ہزار بڑھا نے کے لئے دوبارہ ڈائس پر آئے *وزیر اعلی نے ڈاکٹر امجد ثاقب اور’’ وزیر اعلی خود روزگار سکیم‘‘ سے استفادہ کرنے والے مرد و خواتین کی گفتگو کو غور سے سنا * وزیر اعلی نے ڈاکٹر امجد ثاقب کو خطاب کے بعد خصوصی طور پر اپنے بائیں پہلو نشست میں جگہ دی *وزیر اعلی تقریب کیلئے روانہ ہوئے تو راستوں کے اطراف میں کھڑے افراد نے ہاتھ ہلا کر وزیر اعلی کا خیر مقدم کیا وزیر اعلی چیک دینے کے لئے خود متعلقہ افراد کی نشستوں تک گئے * انہوںنے بلا سود قرضے کا چیک لینے والی خاتون کے سر پر ہاتھ رکھ اس کی کامیابی کی دعا دی *وزیر اعلی نے تقریب میں شرکت کرنے والے طلباء کے ساتھ گروپ فوٹو کیلئے تصویر بنوائی *تقریب کے آخر میں مولانا عبدالخبیرنے دعا کرائی ۔