انتظار قتل کیس؛ سی ٹی ڈی نے پولیس افسر مقدس حیدر کو کلین چٹ جاری کر دی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 10 فروری 2018 21:15

انتظار قتل کیس؛ سی ٹی ڈی نے پولیس افسر مقدس حیدر کو کلین چٹ جاری کر دی
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 10جنوری 2018ء ):انتظار قتل کیس میں سی ٹی ڈی نے پولیس افسر مقدس حیدر کو کلین چٹ جاری کر دی۔تفصیلات کے مطابق انتظار قتل کیس میں آئے روز نئے موڑ آجاتے ہیں۔حال ہی میں انتظار قتل کیس میں پیروی کرنے والے سرکاری وکیل کو اچانک تبدیل کر دیا گیا۔کیس کا چالان تا حال عدالت میں جمع نہیں کروایا گیا۔

(جاری ہے)

تحقیقات کی روشنی میں مرتب کی جانے والی تفتیشی رپورٹ میں سی ٹی ڈی کی جانب سے کہا گیا کہ پولیس اہلکار دانیال اور بلال اس قتل کی واردات میں براہ راست ملوث ہیں جبکہ دوسری جانب ایس ایس پی مقدس حیدر کے اس واقعے میں ملوث ہونے کے شواہد نہیں ملے۔

جس پر مقدس حیدر کو سی ٹی ڈی کیا جانب سے کلین چٹ دے دی گئی ہے۔سی ٹی ڈی حکام کا کہنا تھا کہ رپورٹ آنیوالے دو دن میں عدالت میں پیش کر دی جائے گی جس کے بعد عدالت ملزمان کو نامزد کرے گی۔