کل سے میں بھی پوچھ رہا ہوں’ بھائی، مجھے کیوں نکالا ،خواجہ اظہار

ہفتہ 10 فروری 2018 21:17

کل سے میں بھی پوچھ رہا ہوں’ بھائی، مجھے کیوں نکالا ،خواجہ اظہار
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 فروری2018ء)ایم کیو ایم پاکستان سے کے رکن صوبائی اسمبلی خواجہ اظہار الحسن نے کہا ہے کہ کل رات سے میں بھی پوچھ رہا تھا کہ بھائی، مجھے کیوں نکالا.. تاہم بعد میں مجھے بتایا گیا کہ مجھے نہیں نکالاگیا۔

(جاری ہے)

خواجہ اظہار الحسن نے کہا ہے کہ فاروق ستار کا احترام ہے ان کو سربراہ مانتے ہیں مگر دوسری جانب رابطہ کمیٹی کے ارکان اچھے اور اصولی موقف پر قائم ہیں۔

رہنما ایم کیو ایم نے کہا کہا کچھ عناصر چاہتے ہیں کہ ہم مل بیٹھ کر فیصلہ نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ ایسی جنگ جس میں جیت کسی کے حصے میں نہ آئے اس جنگ کا فائدہ کیا ہی خواجہ اظہار نے کہا کہ جب تک ثالثی کروں گا خود کو بغیر عہدے کے ایک کارکن تصور کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ اس تمام صورتحال میں کچھ ریلو کٹے اپنے کردار ادا کررہے ہیں ان کو پکڑنا ہے۔