ایم کیو ایم کی آپس کی لڑائی سے شہریوں کی زندگی مزید اجیرن ہو گئی ہے ، مسلم لیگ (ن) کراچی ڈویڑن
ہفتہ 10 فروری 2018 21:14
(جاری ہے)
ہفتے کو جاری بیان میں مسلم لیگی رہنماؤں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی وفاقی حکومت نے شہر قائد کو امن کا تحفہ دیا ہے ،امن و امان کی صورت حال میں بہتری کے بعد ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ شہر کی منتخب قیادت عوام کے مسائل حل کرنے کے لیے اپنا کردار دا کرتی لیکن افسوسناک بات ہے کہ نااہل سندھ حکومت کے بعد بلدیاتی قیادت نے بھی عوام کی داد رسی کے لیے کچھ نہیں کیا،شہر کچرے کا ڈھیر بنا ہواہے اور ایم کیو ایم کی قیادت سینیٹ کے ایک ٹکٹ کے لیے دست و گریبان ہے۔
انہوںنے کہا کہ عوام تمام صورت حال کو بخوبی دیکھ رہے ہیں اور ان کو اس حقیقت کا ادراک ہوچکا ہے کہ کون ان کے مسائل کے حل میں سنجیدہ ہے اور کوان کو اپنی سیاسی سیڑھی بناکر سیاسی مفادات حاصل کرتا رہا ہے، کراچی سے خیبر تک مسلم لیگ (ن) ہی عوام کے حقوق کی ضامن ہے،وفاقی اور پنجاب حکومت نے اپنی کارکردگی سے اس بات کا ثبوت دیا ہے کہ اگر نیت ٹھیک ہو تمام مسائل کو محدود وسائل میں رہتے ہوئے بھی حل کیا جاسکتا ہے۔ملک کو دہشت گردی اور توانائی کے بحران سے نکالنے کے بعد شہر قائد کی قسمت بھی مسلم لیگ (ن) ہی بدلے گی۔انہوںنے کراچی کے عوام اور خصوصاً ایم کیو ایم پاکستان کے محبت وطن کارکنوں کو دعوت دی کہ وہ مفاد پرست سیاستدانوں سے کنارہ کشی اختیار کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے امن ،ترقی اور خوشحالی کے ایجنڈے سے منسلک ہوجائیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
مہنگی مرغی، حکومت کا چوزے کی برآمد پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.