زینب قتل کیس میں فرد جرم کی سماعت 12فروری تک ملتوی

ہفتہ 10 فروری 2018 20:47

زینب قتل کیس میں فرد جرم کی سماعت 12فروری تک ملتوی
لاہور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 فروری2018ء) زینب قتل کیس میں مرکزی ملزم عمران پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی، عدالت نے ملزم کے چالان کی کاپیاں اس کے وکیل کو دیتے ہوئے فرد جرم کے لیے سماعت 12فروری تک ملتوی کردی، گواہان کو بھی اسی روز طلب کر لیا۔، زینب قتل کیس کی سماعت کوٹ لکھپت جیل میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج سجاد احمد نے کی ،دوران سماعت ملزم عمران کو عدالت کے روبرو پیش ہوا۔

ملزم کے وکیل کو چالان کی کاپیاں فراہم کر دی گئیں۔ ملزم عمران کے وکیل مہر شکیل ملتانی نے عدالت سے استدعاکی کہ مقدمے کے چالان کی نقول کا مطالعہ کرنے کے لیے وقت دیا جائے۔ جس پر عدالت نے زینب قتل کیس کی سماعت 12 فروری تک ملتوی کرتے ہوئے کیس کے گواہان کو بھی سوموارکوطلب کر لیاہے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی پروسکیوٹرجنرل پنجاب عبدالروئوف وٹو نے عدالت کو بتایا ملزم عمران زینب قتل کیس کا مرکزی ملزم ہے اس کو چالان کی کاپی فراہم کر دی گئیں ہے۔

گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل عبدالرئوف وٹو نے کہا کہ قانون کے مطابق ملزم کو نقول تقسیم کر دی ہیں سوموار کو فرد جرم عائد کر کے گواہان کے بیان بھی قلمبند کیے جائیں گے، سرکاری وکیل نے عدالت کو مزید بتایا کہ پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ملزم عمران نہ صرف زینب قتل کیس بلکہ دیگر کیسز کا بھی مرکزی ملزم ہے۔ سپریم کورٹ نے کیس کافیصلہ سات روز میں مکمل کرنے کا حکم دیا ہی.

متعلقہ عنوان :