وزیراعلیٰ کی ہدایت پر فیصل آباد میں ڈور سے 9 سالہ بچے اور نوجوان کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کی تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل

ہفتہ 10 فروری 2018 20:47

وزیراعلیٰ کی ہدایت پر فیصل آباد میں ڈور سے 9 سالہ بچے اور نوجوان کے جاں ..
لاہور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 فروری2018ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پر فیصل آبادمیں ڈورگلے پر پھرنے کے باعث9 سالہ بچے اور نوجوان کے جاں بحق ہونے کے حوالے سے میڈیا پر نشر ہونے والی خبر کی تحقیقات کیلئے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

چیئر مین وزیر اعلیٰ معائنہ ٹیم انکوائری کمیٹی کے سربراہ ہوں گے جبکہ ایڈیشنل انسپکٹر جنرل (انوسٹی گیشن) انکوائری کمیٹی کے رکن ہوں گے۔ انکوائری کمیٹی دونوں واقعات کاہر پہلو سے جائزہ لے کر تحقیقات کرے گی۔ کمیٹی پتنگ بازی پر پابندی کے قانون پر عملدرآمد کے حوالے سے غفلت کے ذمہ داروں کا بھی تعین کرے گی۔ انکوائری کمیٹی رپورٹ تیار کرکی24 گھنٹے میں وزیراعلیٰ کو پیش کرے گی۔

متعلقہ عنوان :