بھارتی فوج نے ایل او سی پر بھاری ہتھیار پہنچانا شروع کر دیے

muhammad ali محمد علی ہفتہ 10 فروری 2018 20:39

بھارتی فوج نے ایل او سی پر بھاری ہتھیار پہنچانا شروع کر دیے
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 فروری2018ء) بھارتی فوج نے ایل او سی پر بھاری ہتھیار پہنچانا شروع کر دیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بھارت جنگی جنون میں تمام حدیں پار کرنے پر آگیا ہے۔ بھارتی فوج نے ایل او سی پر بھاری ہتھیار پہنچانا شروع کر دیے ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی فوج کی جانب سے ایل او سی پر ٹینک شکن میزائل پہنچائے جانے کی اطلاعات ہیں۔ اس صورتحال میں پاک فوج بھی الرٹ ہوگئی ہے۔ واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج تحریک آزادی کو کچلنے میں بری طرح ناکام رہی ہے۔ اپنی ناکامی کے بعد بھارتی فوج کا جنگی جنون مزید بڑھ گیا ہے۔ تاہم پاکستان بھی کسی بھی قسم کی بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی مکمل تیاری کیے بیٹھا ہے۔

متعلقہ عنوان :