پاکستان سمیت دنیا بھر میں انقلابی تحریکوں میں خواتین کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے، مصطفی کمال

خواتین کو شامل کئے بغیر پاکستان کی ترقی ممکن نہیں ہے ،پاک سر زمین پارٹی کا نعرہ عزت،انصاف،اختیار ہے اور یہ ہر پاکستانی کا بنیادی حق ہے،خطاب

ہفتہ 10 فروری 2018 20:41

پاکستان سمیت دنیا بھر میں انقلابی تحریکوں میں خواتین کا کردار انتہائی ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 فروری2018ء) پاک سر زمین پارٹی کے چیئر مین سید مصطفی کمال نے کہاکہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں انقلابی تحریکوں میں خواتین کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے جب تک ہم خواتین کو شامل نہیں کریں گے اس وقت تک پاکستان کی ترقی ممکن نہیں ہوگی۔ ان خیالات اظہار پاک سر زمین پارٹی کی شعبہ خواتین کے ذمہ داران سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ ہمارا مذہب اسلام بھی عورتوں کی تعلیم پر زور دیتا ہے، کیونکہ عورت کو تعلیم دینا گویا آنے والی نسلوں کا مستقبل سنوارنا اور ایک صحت مند معاشرے کو جنم دینا ہے،انہوں نے کہا کہ پاکستان کی نصف آبادی خواتین پر مشتمل ہے جو بے پناہ صلاحیت رکھتی ہیں اورآج پاکستانی خواتین تعلیم،صحت،سیاست،کھیل،سماجی فلاح و بہبود اور دیگر شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کا کالوہا منوارہی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میں پورے پاکستان کی خواتین کو دعوت دیتا ہوں کہ پاکستان کی تعمیر وترقی میں اپنابھر پور کردار ادا کرنے کیلئے آگے آئیں کیونکہ پاکستان ایک عظیم ملک ہونے کے باوجود ایک عظیم قوم اس وقت تک نہیں بن سکتا ہے جب تک اس میں خواتین کا کردار نہیں ہو گا۔انہوں نے کہا ہمارا نعرہ عزت،انصاف،اختیار ہے اور یہ ہر پاکستانی کا بنیادی حق ہے اور پاک سر زمین پارٹی خواتین کو معاشی طور پر بااختیار بنانے پر یقین رکھتی ہے۔انہون نے پاک سرزمین پارٹی کے پیغام کو ہر گھر تک پہنچانے میں خواتین کے کردار لائق تحسین ہے لہذا پارٹی کے پیغام کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے میں خواتین اپنا بھر پور کردار ادا کریں

متعلقہ عنوان :