میڈیکل کالجز میں مبینہ بے ضابطگیوں کے بعد ڈپٹی کمشنر کی سر براہی میں قائم کمیٹی نے اپنی رپورٹ پیش کر دی، میر عبدالقدوس بزنجو

رپورٹ میں میڈیکل کالج کے انٹری ٹیسٹ میں بے ضابطگیاں ثابت ہوئی میری سر براہی میں سفارشات کے مطابق ایچ ای سی ، چیف سیکرٹری او ر سیکرٹری صحت24 گھنٹے کے اندر ایک اجلاس رکھے ،اس کا مسئلے کا حل نکالیں گے،وزیراعلیٰ بلوچستان

ہفتہ 10 فروری 2018 20:34

میڈیکل کالجز میں مبینہ بے ضابطگیوں کے بعد ڈپٹی کمشنر کی سر براہی میں ..
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 فروری2018ء) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ میڈیکل کالجز میں مبینہ بے ضابطگیوں کے بعد ڈپٹی کمشنر کی سر براہی میں قائم کمیٹی نے اپنی رپورٹ پیش کر دی رپورٹ میں میڈیکل کالج کے انٹری ٹیسٹ میں بے ضابطگیاں ثابت ہوئی میری سر براہی میں سفارشات کے مطابق ایچ ای سی ، چیف سیکرٹری او ر سیکرٹری صحت24 گھنٹے کے اندر ایک اجلاس رکھے اور اس کا مسئلے کا حل نکالیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیراعلیٰ ہائوس میں پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر نے جو رپورٹ پیش کر دی اس رپورٹ میں میڈیکل کالج کے انٹری ٹیسٹ میں بے ضابطگیاں ثابت ہوئی ایچ ای سی کے مطابق ٹیسٹ کا مطلب تھا کہ بچے میرٹ پر آئے جس سے انتظامیہ نے ٹیسٹ کے دوران ہال میں ڈیوٹی دی ان کی جانب سے کچھ کو تا ئیاں ہوئی ہے ہال میں طلباء کی تعداد زیادہ ہونے کے باعث بد نظمی ہوئی ہائیر ایجو کیشن پر کسی قسم کا شک نہیں ڈیوٹی دینے والے عملے سے کو تا ئیاں ہوئی میڈیکل کالجز میں مبینہ بے ضابطگیوں کے بعد ڈپٹی کمشنر کی سر براہی میں قائم کمیٹی نے اپنی رپورٹ پیش کر دی رپورٹ میں میڈیکل کالج کے انٹری ٹیسٹ میں بے ضابطگیاں ثابت ہوئی میری سر براہی میں سفارشات کے مطابق ایچ ای سی ، چیف سیکرٹری او ر سیکرٹری صحت24 گھنٹے کے اندر ایک اجلاس رکھے اور اس کا مسئلے کا حل نکالیں گے۔

متعلقہ عنوان :