چیئرمین نیب کے از خود نوٹس پر پنجاب حکومت کا ردعمل حقائق کے منافی ہے،نیب

ہفتہ 10 فروری 2018 20:34

چیئرمین نیب  کے از خود نوٹس پر پنجاب حکومت کا ردعمل  حقائق کے منافی ہے،نیب
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 فروری2018ء) قومی احتساب بیور و( نیب ) نے ریکارڈ کی عدم فراہمی کے معاملے پر چیئرمین نیب کے از خود نوٹس پر پنجاب حکومت کے ردعمل کو حقائق کے منافی قرار د یا ہے ۔ذرائع کے مطابق نیب کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ پنجاب حکومت کو ریکارڈ کی فراہمی کیلئے نیب نے چار لیٹر لکھے جبکہ نیب لاہور کی جانب سے زبانی درخواستیں اس کے علاوہ ہیں۔

(جاری ہے)

اس کے بعد نیب نے پنجاب حکومت کی جانب سے ریکارڈ کی عدم فراہمی پر 23 جنوری 2018 ء کو ایک پریس ریلیز جاری کی اور ناخوشگواری کا اظہار کیا گیا، چیف سیکرٹری پنجاب سے کہا گیا کہ ریکارڈ فراہم کیا جائے، 8 فروری 2018 ء کو چیئرمین نیب نے پنجاب حکومت کی جانب سے ریکارڈ کی عدم فراہمی کا نوٹس لیا اور پنجاب میں بیورو کریسی سے کہا کہ نیب کو ریکارڈ فراہم کیا جائے اور قوانین پر عملدرآمد کیا جائے کیونکہ نیب کو معلومات /ریکارڈ کی عدم فراہمی قانون کے خلاف ہے جو کہ پنجاب حکومت کی 56 پبلک لمیٹڈ کمپنیوں کی انکوائری کررہا ہے اور یہ اقدام نیب قانون کے مطابق انکوائری میں رکاوٹ ڈالنے کے مترادف ہے لہذا پنجاب حکومت کی جانب سے وضاحت حقائق کی بنیاد پر نہیں ہے نیب نے پنجاب کی 56 پبلک لمیٹڈ کمپنیوں کے ریکارڈ کے حصول کیلئے تمام کمیونیکیشنز ‘ چینلز کا استعمال کیا لیکن ابھی تک نیب کو مکمل ریکارڈ موصول نہیں ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :