پیر حمید الدین سیالوی کو قتل کی دھمکیاں ملنے لگیں

مجھے روز فون اور ایس ایم ایس پر دھمکیاں ملتی ہیں ،کبھی کہا جاتا ہے کہ آپکو کل کا سور ج نہیں دیکھنے دیں گے،پیر حمید الدین سیالوی کا انکشاف

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 10 فروری 2018 20:22

پیر حمید الدین سیالوی کو قتل کی دھمکیاں ملنے لگیں
سرگودھا(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 10جنوری 2018ء ):پیر حمید الدین سیالوی کو دھمکیاں ملنے لگیں ۔پیر حمید الدین سیالوی کاکہنا تھا کہ مجھے روز فون اور ایس ایم ایس پر دھمکیاں ملتی ہیں ،کبھی کہا جاتا ہے کہ آپکو کل کا سور ج نہیں دیکھنے دیں گے۔تفصیلات کے مطابق پیر حمید الدین سیالوی کو نا معلوم ذرائع سے دھمکیاں ملنے لگیں۔

(جاری ہے)

پیر حمید الدین سیالوی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ مجھے روز فون اور ایس ایم ایس پر دھمکیاں ملتی ہیں ،کبھی کہا جاتا ہے کہ آپکو کل کا سور ج نہیں دیکھنے دیں گے۔

انکا کہنا تھا کہ میں اب تک رانا ثنا اللہ کے استعفے پر قائم ہوں ،میرے اور مسلم لیگ ن کے راستے الگ الگ ہو چکے ہیں ۔انکا کہنا تھا کہ رانا ثنا اللہ کچھ بھی کر سکتے ہیں ۔انہوں نے تو وزیر اعلیٰ پنجاب کو دھمکایا ہوا ہے کہ اگر ان سے استعفا لیا گیا تو وہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کا پول کھول دیا جائے گا۔