توہین عدالت، تحریک لبیک یارسول اللہﷺ کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی کو چیف جسٹس کی جانب سے طلب کر لیے جانے کا دعوی

muhammad ali محمد علی ہفتہ 10 فروری 2018 20:17

توہین عدالت، تحریک لبیک یارسول اللہﷺ کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 فروری2018ء) توہین عدالت کے معاملے پر تحریک لبیک یارسول اللہﷺ کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی کو چیف جسٹس کی جانب سے طلب کر لیے جانے کا دعوی کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق معروف صحافی عمر قریشی کی جانب سے علامہ خادم حسین رضوی سے متعلق ایک تہلکہ خیز دعوی کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

عمر قریشی نے ہفتے کے روز کیے گئے ٹوئٹ میں دعوی کیا ہے کہ توہین عدالت کے معاملے میں تحریک لبیک یارسول اللہﷺ کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی کو چیف جسٹس کی جانب سے طلب کر لیا گیا ہے۔

عمر قریشی کے اس دعوے کے بعد سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے۔ تاہم اب تک اس حوالے سے سپریم کورٹ یا علامہ خادم رضوی کے ترجمان نے تصدیق نہیں کی۔