متحدہ مجلس میں واپس جانا گناہ سمجھتا ہوں‘سینیٹ انتخابات کے لیے 4جماعتوں کی حمایت حاصل ہے-مولانا سمیع الحق

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 10 فروری 2018 19:24

متحدہ مجلس میں واپس جانا گناہ سمجھتا ہوں‘سینیٹ انتخابات کے لیے 4جماعتوں ..
پشاور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔10 فروری۔2018ء) جمعیت علما اسلام (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق نے کہا ہے کہ سینیٹ انتخابات میں 4جماعتوں کی حمایت حاصل ہے اور ان ہی کا متفقہ امیدوار ہوں۔پشاور میں صحافیوں سے گفتگو میں سمیع الحق نے کہا کہ تحریک انصاف میں شامل نہیں ہوئے ،ان کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہے۔انہوں نے ایم ایم اے میں واپسی کو گناہ قراردیا اور کہا کہ مذہبی جماعتوں کے اتحاد میں جانے کے بجائے میں گھر میں بیٹھنا بہتر سمجھتا ہوں۔

انتخابی وسائل اور اخراجات پر دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے مولانا سمیع الحق نے کہا کہ میرے سینیٹر شپ کے لئے صرف خیبربازار سے تصویریں کھنچوانے کے 36روپے خرچ ہوئے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں4مرتبہ یعنی 18 سال تک سینیٹر رہا ہوں،بغیر کوئی خرچ ، وسائل اور ذرائع کے خدمت انجام دی۔

(جاری ہے)

جے یو آئی( س) کے سربراہ نے کہا کہ مجھے ہر بار جماعتی وابستگی سے بالاتر ہوکر لوگوں نے ووٹ دیے ہیں،اب بھی تحریک انصاف سمیت تمام جماعتوں سے رابطے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فی الحال سینیٹ میں جنرل اور ٹیکنو کریٹ کی سیٹ پر کاغذات نامزدگی داخل کئے ہیں،میرے تجویز اور تائید کندگان 4 مختلف جماعتوں سے ہیں۔سمیع الحق نے کہا کہ مجھے نون لیگ ، پی ٹی آئی ، جے یو آئی( ف) اور قومی وطن پارٹی کی حمایت حاصل ہے ،جنرل یا ٹیکنو کریٹ میں سے کسی ایک سیٹ پر کاغذات نامزدگی واپس لوںگا۔متحدہ مجلس عمل کے حوالے سے انہوں نے کہاکہ ایم ایم اے میں جانا میں گناہ سمجھتا ہوں،اسلام کے نام پر ہم قوم کو دوبارہ دھوکا نہیں دے سکتے۔


متعلقہ عنوان :