پاک ایران سرحدی علاقہ ماشکیل میںمرادزئی ریکی قبائل کا گرینڈ جرگہ

حاجی عبدالمجید مرادزئی ریکی مرادزئی قبائل کے نئے سربراہ منتخب

ہفتہ 10 فروری 2018 18:26

دالبندین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 فروری2018ء) پاک ایران سرحدی علاقہ ماشکیل میںمرادزئی ریکی قبائل کا گرینڈ جرگہ منعقد ہوا مرادزئی ریکی قبائل کا نیا سربراہ حاجی مجید مرادزئی ریکی کو منتخب کردیاگیا گرینڈجرگہ کی تقریب سے میر اشرف مراد زئی ریکی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مرادزئی ریکی قبائل کے نئے سربراہ حاجی عبدالمجید مرادزئی ریکی مرادزئی قبائل کے باہمی مشاورت سے منتخب کیاگیا ہے ہمارا مقصد قبائل کو آپس میں اتحاد و اتفاق اور بھائی چارئے کے لیے متحد کرنا ہے مرادزئی ریکی قبائل پاک ایران سرحدی علاقوں ماشکیل دالبندین خاران اور دیگر علاقوں اور اندروں بلوچستان کے علاقوںمیں آباد ہیں مرادزئی قبائل کے مسائل کو حل کرنے کے لیے گرینڈ جرگہ منعقد کیا گیاجس میں مرادزئی ریکی قبائل کے نئے سربراہ حاجی مجید مراد زئی ریکی کا انتخاب کیا گیا انہوں نے کہا ہم دیگر قبائل کے بھی کام کرینگے ایسے قبائلی جرگہ بھی ہونا چاہیے جس کے زریعے آپس کے مسائل سے بھی آگاہی ملتی ہے انہوں نے کہا مرادزئی ریکی کے نوجوان طبقہ بے روز گار ہے ان کے حقوق کے لیے عنقریب ایک جرگہ ہوگا جس میں اپنے قبائل کے حقوق اور مسائل کے بارئے میں لاعمل طے کرینگے۔

متعلقہ عنوان :