کراچی ،دھول مٹی اور آب و ہوا سے فنگس کا مرض تیزی سے پھیلنے لگا

جلد پر لال دھبوں کی یہ بیماری ایک دوسرے کے تولیے اور کپڑے استعمال کرنے سے پھیلتی ہے،طبی ماہرین

ہفتہ 10 فروری 2018 17:34

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 فروری2018ء) کراچی میں دھول مٹی اور آب و ہوا سے جلدی امراض عام ہورہے ہیں۔ طبی ماہرین کے مطابق جلدی امراض میں فنگس تیزی سے پھیل رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق دنیا میں اس وقت بے شمار اقسام کے جلدی امراض ہیں جن کے پھیلنے کے اسباب بھی لا تعداد ہیں لیکن کراچی والوں کو فنگس سے خطرہ ہے۔ جلد پر لال دھبوں کی یہ بیماری ایک دوسرے کے تولیے اور کپڑے استعمال کرنے سے پھیلتی ہے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر نمی کے موسم اور دھول مٹی کو بھی جلدی امراض کی وجہ بتاتے ہیں۔ جلدی امراض میں مبتلا مریض بڑی تعداد میں کراچی کے چمڑا اسپتال کا رخ کررہے ہیں۔ ریگل چوک پر قائم یہ اسپتال 50بستروں پر مشتمل ہے جہاں یومیہ 3 سے 5ہزار مریض علاج کے لیے آتے ہیں۔ اسپتال میں اپنے فارمولے سے ہی ادویات تیار ہوتی ہیں جو مریضوں کو مفت دی جاتی ہیں۔ مریضوں کو تجویز کردہ مختلف ٹیسٹ کے لیے لیبارٹری بھی موجود ہے جہاں گذشتہ کئی روز سے مریضوں کا رش بڑھ گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :