کراچی ،مسلح ملزمان کی کار پر فائرنگ ،بھینسوں کے باڑے کا مالک ہلاک

ہفتہ 10 فروری 2018 17:34

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 فروری2018ء) کراچی کے علاقے قائد آباد میں مسلح ملزمان نے کار پراندھا دھند فائرنگ کرکے بھینسوں کے باڑے کے مالک کو موت کے گھاٹ اتار دیا،پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ دشمنی کا شاخسانہ ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق قائد آباد تھانے کی حدود شیرپاو کالونی میں مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے کار سوار فیاض کو قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گئے،پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر کارروائی کے لئے اسپتال منتقل کر دیا، فیاض سسرال سے واپس اپنے گھر بلدیہ ٹاون جا رہا تھا کہ ملزمان نے اسے فائرنگ کا نشانہ بنایا ۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول بھینسوں کے باڑے کا مالک تھا جبکہ ابتدائی طور پر واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے،پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :