کراچی کے علاقے کورنگی میں واٹر ٹینکر نے کم عمر بچے کو کچل ڈالا ، ڈرائیورموقع سے فرار

ہفتہ 10 فروری 2018 17:34

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 فروری2018ء) کراچی کے علاقے کورنگی میں واٹر ٹینکر نے کم عمر بچے کو کچل ڈالا ، ڈرائیورموقع سے فرار ہو گیا،پولیس نے ٹینکر اپنی تحویل میں لے لیاہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کورنگی کے علاقے چکرا گوٹھ میں تیز رفتار واٹر ٹینکر نے بچے کو کچل دیا جس کے نتیجے میں گیارہ سالہ مسعود موقع پر ہی جاں بحق،مشتعل اہل علاقہ نے حادثے کے ذمہ دار واٹر ٹینکر کو گھیر لیا اور واٹر ٹینکر کو آگ لگانے کی کوشش،تاہم پولیس نے موقع پر پہنچ کر ٹینکر اپنی تحویل میں لے لیا،پولیس کے مطابق واٹر ٹینکر ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا،ڈرائیور کی تلاش کے لئے چھاپے جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :