کراچی ،سندھ بلڈ ٹرانسفیوژن اتھارٹی نے نجی ہسپتال میں قائم بلڈ بینک کو سیل کر دیا

ہفتہ 10 فروری 2018 17:32

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 فروری2018ء) سندھ بلڈ ٹرانسفیوژن اتھارٹی نے نجی اسپتال(لیڈی ڈفرن)میں قائم بلڈ بینک کو سیل کر دیا۔ہفتہ کو محکمہ صحت کی جانب سے اتھارٹی میں تعینات کی گئی نئی سینئر سر ویلنس انچارج اور محکمے کی سینئر آفیسر ڈاکٹر در ناز جمال نے اپنی ٹیم کے ہمراہ اسپتال کے بلڈ بینک پر چھاپا مارا۔

(جاری ہے)

چھاپے کے دوران انکشاف ہوا کہ بلڈ بینک میں زائد المیعاد خون کی بوتلیں اور ڈرپس موجود ہیں، خون بغیر اسکریننگ کے اسٹور کیا گیا ہے جب کہ بلڈ بینک بغیر پیتھالوجسٹ کے چلایا جا رہا ہے جس پر بلڈ بینک کو سیل کر دیا گیا۔

اس موقع پرڈاکٹر در ناز جمال نے بتایا کہ اسپتال میں حسینی بلڈ بینک کام کر رہا ہے، جہاں صرف ایک لڑکا بیٹھا تھا جو کراس میچنگ کر رہا تھا اس کے سواکوئی عملہ نہیں تھا، بلڈ بینک کا لائسنس ایکسپائر ہو چکا ہے جب کہ پیتھالوجسٹ کی عدم موجودگی سمیت کئی بے ضابطگیاں پائی گئیں جس پر بلڈ بینک سیل کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :