کراچی پولیس کی کارروائیاں ، 8 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ، منشیات اور مسروقہ سامان برآمدکرلیا

ہفتہ 10 فروری 2018 17:32

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 فروری2018ء) شہر قائد میں پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں کے دوران 8 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ، منشیات اور مسروقہ سامان برآمدکرلیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق خواجہ اجمیر نگر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 4 ملزمان کو گرفتار کیا ملزمان کی شناخت جبران، عادل ، اسامہ اور شیروز کے ناموں سے ہوئی ملزمان کے قبضے سے اسلحہ دو موٹرسائیکلیں رقم برآمد کی پولیس کے مطابق ملزمان نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ شہری سے 11 لاکھ روپے کی رقم لوٹی تھی اور لوٹنے والا شہری کا ڈرائیور ملزمان سے ملا ہواتھا جبکہ گرفتاف ملزمان کے قبضے سے لوٹی گئی رقم برآمد کرلی گئی ہے، شریف آباد پولیس نے الکرم اسکوئر کے قریب کارروائی کے دوران چار ملزمان کو گرفتار کیا گرفرار ملزمان میں دو اسٹریٹ کرمنل جمعہ میر، سلمان احمد اور منشیات فروش نعمان احمد اور رضوان شامل ہیں جن کے قبضے سے سے اسلحہ ، منشیات اور دیگر مسروقہ سامان ملا گرفتار ملزمان اسٹریٹ کرائم اور منشیات فروشی میں ملوث ہیں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مذید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :