الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کیلئے پیپلز پارٹی کے 10امیدواروں کے کاغذات منظور کرلئے

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 10 فروری 2018 16:09

الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کیلئے پیپلز پارٹی کے 10امیدواروں کے ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔10 فروری۔2018ء) الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کیلئے پیپلز پارٹی کے 10امیدواروں کے کاغذات منظور کرلئے ہیں۔ ہفتے کے روز الیکشن کمیشن سندھ نے رضا ربانی،مولا بخش چانڈیو، مصطفی نواز کھوکھر، سید محمد علی شاہ جمال، امام الدین شوقین، ایاز احمد مہرمرتضی وہاب، دوست علی، محمد قاسم اور جاوید نایاب لغاری کے کاغذات نامزدگی منظور کئے ۔

(جاری ہے)

11 فروری کو صبح 10بجے پی ایس اور دوپہر2بجے ایم کیو ایم کے امیدوارں کے کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی ہو گی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کہا کہ اگر کسی رکن اسمبلی کو پیسے کی پیشکش ہوئی تو اس کا نام بتایا جائے صرف مفروضوں پر باتیں نہ کی جائیں۔مراد علی شاہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی سینیٹ الیکشن میں شاندار کامیابی حاصل کرے گی ، نہیں چاہتے کہ ایم کیو ایم کی اندرونی لڑائی میں اضافہ ہو۔