ْیورپ نے روسی گیس کی درآمد بارے فیصلہ نہ کیا تو گیس قلت،مہنگائی کا سامنا کرنا پڑے گا،روس

ہفتہ 10 فروری 2018 14:00

لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 فروری2018ء) روس نے کہا ہے کہ یورپی یونین نے اس کی گیس کی درآمد میں اضافے بارے جلد کوئی فیصلہ نہ کیا تو اسے آئندہ دس سال تک گیس کی قلت اور اس کے نرخوں میں اضافے کا سامنا پڑے گا۔

(جاری ہے)

قومی آئل اینڈ گیس کمپنی ’’ گیز پروم ‘‘ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق امریکا اور قطر یورپی خطے کی گیس کی ضروریات پوری کرنے میں ناکام رہے ہیں جبکہ روس سے گیس کی خریداری کو سیاست کی نذر کردیا گیا ہے، بلاک نے اگر روسی گیس کی خریدار بارے جلد کوئی فیصلہ نہ کیا تو آئندہ سالوں میں اسے شدید مشکلات کا سامنا کرنا ہوگا۔

انھوں نے کہا کہ یورپی ملکوں کی جانب سے روسی گیس کی خریداری پر تحفظات کے باوجود 2017 ء کے دوران اس کی یورپ کو سپلائی میں 8 فیصد اضافہ ہوا جس سے خطے کی 35 فیصد ضرورت پوری کرنے میں مدد ملی۔ان کا کہنا تھا کہ برطانیہ اور ہالینڈ کی گیس پیداوار میں کمی ہورہی ہے اور 2025 ء تک ناروے کی پیداوار بھی کم ہوجائے گی جس کے بعد بلاک کی گیس کی ضرورت کا 40 فیصد سے زیادہ حصہ روسی گیس سے ہی پورا کرنا ممکن ہو سکے گا۔

متعلقہ عنوان :