خواجہ سلمان رفیق کا زیر تعمیر انسٹیٹیوٹ آف یورالوجی کے مختلف شعبوں کا دور، تعمیراتی کام کی پیش رفت کا جائزہ

سٹیٹ آف آرٹ راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف یورالوجی کے منصوبے کو تیز رفتاری کے ساتھ پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے ،ْخواجہ سلمان رفیق

ہفتہ 10 فروری 2018 13:46

خواجہ سلمان رفیق کا زیر تعمیر انسٹیٹیوٹ آف یورالوجی کے مختلف شعبوں ..
راوالپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 فروری2018ء)پنجاب کے صوبائی وزیر برائے سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ کہ سٹیٹ آف آرٹ راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف یورالوجی(آر آئی یو) کے منصوبے کو تیز رفتاری کے ساتھ پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے تاکہ مریضوں کو علاج معالجے کی جدید سہولیات بلاتاخیر فراہم ہو سکیں۔

انہو ںنے ہفتہ کی صبح متعلقہ محکموں اور ادارو ںکے نمائندوں کے ہمراہ زیر تعمیر انسٹیٹیوٹ آف یورالوجی کے مختلف شعبوں کا دورہ کر کے تعمیراتی کام کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ انہو ں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایات پر پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں کو تیز رفتاری سے مکمل کیا جا رہا ہے اور اس مقصد کے لیئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

دورے کے دوران صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق نے انسٹیٹیوٹ کے بیسمنٹ , گرائونڈ فلور, فرسٹ فلور اور بالائی حصوں کے سول ورکس , مشینری اور آلات کی درآمد, مریضوں کے لیئے مہیا کی جانے والی سہولیات , بجلی کی فراہمی , اے سی پلانٹ , سب سٹیشن کی تکمیل , فارمیسی ,سی سی ٹی وی , لفٹس کی تنصیب , فائر فائٹنگ , پبلک ایڈریس سسٹم , ٹیلیفون ایسکچینج ,سروس بلاک اور دیگر شعبوں میں کام کی رفتار کا جائزہ لیا ۔

انہو ںنے کہا کہ ویڈیو لنک کے ذریعے ہفتہ وار اجلاس کے دوران انسٹیٹیوٹ آف یورالوجی کی تکمیل کے بارے میں ہونے والے کام کی رفتار کا جائزہ لیا جائے گا۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ ریجن میں اپنی نوعیت کے جدید ترین انسٹیٹیوٹ آف یورالوجی کو اس انداز سے پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے کہ مکمل طور پر فنکشنل ہونے کے بعد یہ ادارہ یورالوجی سے متعلقہ ہر ممکن طبی ضروریات پوری کر سکے اور کارکردگی کے حوالے سے اپنی مثال آپ ہو۔

․ صوبائی وزیر کے دورے کے موقع پر بریفنگ اجلاس کے دوران بتایا گیا کہ 265 بستروں پر مشتمل راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف یورالوجی میں گردے کی پیوند کاری سمیت یورالوجی سے متعلق امراض کے علاج معالجے کی تمام تر سہولیات دستیاب ہوں گی۔ اجلاس میں محکمہ تعمیرات اور محکمہ صحت کے افسران نے منصوبے کے حوالے سے مقررہ شیڈول کے مطابق تعمیراتی اہداف کے حصول کے ورک شیڈول سے آگاہ کیا۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ تعمیراتی کام میں کوئی غیر ضروری تاخیر نہ حائل ہونے دیں اور تمام اسٹیک ہولڈرز کی باہمی مشاورت سے منصوبے کی بلاتاخیرتکمیل یقینی بنائی جائے ۔