سعودی عرب ، حج کوٹے میں پاکستانیوں کے لیے 5 ہزار افراد کا اضافہ

Sadia Abbas سعدیہ عباس ہفتہ 10 فروری 2018 12:46

سعودی عرب ، حج کوٹے میں پاکستانیوں کے لیے 5 ہزار افراد کا اضافہ
ریاض (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10 فروری 2018ء) مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی عرب کی طرف سے پاکستان کے حج کوٹے میں 5 ہزار افراد کا اضافہ کردیا گیا ہے جس سے رواں سال ایک لاکھ 79ہزار 210 کی بجائے ایک لاکھ 84 ہزار 210پاکستانی فریضہ حج ادا کرینگے۔

(جاری ہے)

پاکستانی وزارت مذہبی امور کے ذرائع نے بتایاکہ وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کے حالیہ دورہ سعودی عرب کے دوران سعودی وزارت حج کی جانب سے پاکستان کے حج کوٹے میں 5 ہزار افراد کے اضافے کا عندیہ ظاہر کیاتھا تاہم سعودی عرب کی جانب سے اس کی باضابطہ اطلاع وزارت مذہبی امور کو کل بروز جمعے کو دی گئی ہے۔ حج پالیسی کے تحت اضافی کوٹہ پرائیویٹ ٹور آپریٹرز میں تقسیم کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :