سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری نے ملک ریاض کو چیلنج کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 10 فروری 2018 12:43

سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری نے ملک ریاض کو چیلنج کر دیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10 فروری 2018ء) :نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری نے بزنس ٹائیکون ملک ریاض کو چیلنج کر دیا۔

(جاری ہے)

افتخار چوہدری کا کہنا تھا کہ میں آج بھی ملک ریاض کو چیلنج کرتا ہوں کہ وہ آئے اور میرے سامنے بیٹھے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک ریاض کی زمینوں پر قبضے اور اس کی لوگوں سے زیادتیوں کے کیسز میرے پاس چلتے تھے ۔ ان کا کہنا تھا کہ آپ ارسلان افتخار کو چھوڑیں، میں آج بھی ملک ریاض کو چیلنج کرتا ہوں کہ وہ ون آن ون آ کر میرے سامنے بیٹھے۔ افتخار چوہدری نے مزید کیا کہا آپ بھی دیکھیں: