سلمان خان فلم ’’دبنگ3‘‘ کی عکسبندی رواں سال کے وسط میں شروع کریں گے

ہفتہ 10 فروری 2018 12:10

سلمان خان فلم ’’دبنگ3‘‘ کی عکسبندی رواں سال کے وسط میں شروع کریں گے
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 فروری2018ء) بالی وڈاداکار سلمان خان فلم ’’دبنگ‘‘ سلسلے کی تیسری فلم’’دبنگ3‘‘ کی عکسبندی رواں سال کے وسط میں شروع کریں گے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان فلم ساز ارباز خان کی فلم ’’دبنگ3‘‘ کی عکسبندی رواں سال کے وسط میں شروع کریں گے۔ ارباز خان نے فلم کے سکرپٹ کو حتمی شکل دے دی ہے اور اب فلم کی کاسٹ ، جگہ اور میوزک پر کام کر رہے ہیں ۔سلمان خان ان دنوں فلم ’’ریس 3‘‘ کی عکسبندی میں مصروف ہیں اور اس کے بعد وہ فلم ’’بھارت‘‘ پر کام کریں گے۔

متعلقہ عنوان :