امریکی ریاستوں میں پھر برفانی طوفان، 1500 سے زائد پروازیں منسوخ

اسکولوں کو بند کردیا گیا ، نظام زندگی درہم برہم،برف باری کے باعث سڑک پر پھسلن سے متعددٹریفک حادثات

ہفتہ 10 فروری 2018 11:20

امریکی ریاستوں میں پھر برفانی طوفان، 1500 سے زائد پروازیں منسوخ
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 فروری2018ء) وسط مغربی امریکی ریاستیں ان دنوں شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں، برف باری کے باعث 1500 سے زائد پروازیں منسوخ، تعلیمی ادارے بند جبکہ نظام زندگی بھی بری طرح متاثر ہوا ہے۔

(جاری ہے)

امریکی ٹی وی کے مطابق امریکا میں برفانی طوفان نے پھر تباہی مچادی، شکاگو سے لے کر ڈیٹرائٹ شہر تک طوفان کے باعث شدید برف باری ہوئی ۔محکمہ موسمیات کے مطابق ان شہروں میں9 انچ برف باری ریکارڈ کی گئی جبکہ خراب موسم کے باعث اب تک 1500کے قریب پروازیں منسوخ کر دی گئیں ، اسکولوں کو بند کردیا گیا اور نظام زندگی درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے۔برف باری کے باعث سڑک پر پھسلن کی وجہ سے ٹریفک کے متعدد حادثات رونما ہوئے تاہم کسی بڑے نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔

متعلقہ عنوان :