پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے کے اخراجات واشنگٹن کو اٹھانے چاہیے۔ خواجہ آصف

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 10 فروری 2018 11:15

پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے کے اخراجات واشنگٹن کو اٹھانے چاہیے۔ خواجہ ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔10 فروری۔2018ء) وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہاہے کہ پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے کے اخراجات واشنگٹن کو اٹھانے چاہیے۔غیر ملکی جریدے بلوم برگ سے انٹرویو میں وزیر خارجہ نے کہا کہ پاک افغان سرحد پر باڑ امریکا کو زیادہ مہنگی نہیں پڑے گی‘ افغان جنگ امریکا کو زیادہ مہنگی پڑ رہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ باڑ سے دہشت گردوں کی پاکستان میں آمد کا سلسلہ رک جائے گا۔انہوں 20 لاکھ افغان پناہ گزینوں کی واپسی کے عمل کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ پناہ گزین کیمپ دہشت گردوں کی افزائش کی جگہ بن رہے ہیں اور یہ فیصلہ خطے میں امن کی بحالی کے لیے انتہائی اہم ہے۔خواجہ آصف نے دعوی کیا کہ 6 لاکھ پناہ گزین جنہیں افغانستان بھیجا گیا پاکستان واپس آچکے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے امریکا اور بین الاقوامی کمیونٹی کو افغانیوں کی کی بڑی تعداد کو پناہ دینے اور ان افراد کی با حفاظت افغانستان واپسی کے لیے پاکستان کی مدد کرنے کا کہا‘وزیر خارجہ نے زور دیا کہ سرحد پر باڑ دونوں ممالک کے مفاد میں ہے۔انہوں نے کہا کہ افغانستان یا پاکستان کی جانب سے کسی قسم کی تحریک سے عدم اعتماد اور ہماری یا ان کی زمین پر دہشت گرد پیدا ہوں گے۔

انہوں نے دعوی کیا کہ روزانہ تقریباً 7 لاکھ کے قریب افراد بغیر اطلاع کے سرحد پار کرتے ہیں جو دونوں ممالک کے لیے ایک بڑا خطرہ ہیں۔انہوں نے کہاکہ یہ معاملات دہشت گردی کی معاونت کرتے ہیں۔واضح رہے کہ افغانستان کی جانب سے پاکستان کو دہشت گرد تنظیموں کی پناہ گاہ بننے کے الزامات کے باوجود پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے کے فیصلے کو تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔یاد رہے کہ پاکستان کی جانب سے سرحد پر باڑ لگانے کے عمل پر کابل حکومت نے شدید غصے کا اظہار کیا تھا کیونکہ افغانستان ڈریونڈ لائن کو بین الاقوامی سرحد کے طور پر ماننے کو تیار نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :