ضابط اخلاق کی خلاف ورزی‘الیکشن کمیشن نے علی ترین کو نوٹس جاری کردیئے

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 10 فروری 2018 10:56

ضابط اخلاق کی خلاف ورزی‘الیکشن کمیشن نے علی ترین کو نوٹس جاری کردیئے
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔10 فروری۔2018ء) الیکشن کمیشن نے این اے 154 لودھراں میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر تحریک انصاف کے امیدوار علی خان ترین کو نوٹس جاری کردیا ہے۔الیکشن کمیشن کے اعلامیے کے مطابق علی خان ترین کو 11 فروری کو ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کے سامنے پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

علی ترین کو نوٹس این اے 154 لودھراں میں جلسے سے عمران خان اور دیگر ارکان قومی اسمبلی کے خطاب پر جاری کیا گیا۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف نے انتخابی حلقے کی حدود میں جلسہ کیا ،جس سے عمران خان، شاہ محمود قریشی، شیخ رشید اور مراد سعید نے خطاب کیا۔نوٹس میں مزید کہا گیا کہ علی خان ترین کی موجودگی میں جلسے سے ایم این ایز نے خطاب کیا، جو ضابطہ اخلاق کی سنگین خلاف ورزی ہے اور اس کے تحت ایم این اے اور ایم پی اے انتخابی مہم کا حصہ نہیں بن سکتے۔