اٹلی میں 10 ہزار بے گھر تارکین وطن کھلے آسمان تلے رہنے پر مجبور ہیں۔ ڈاکٹرز وِدآﺅٹ بارڈرز

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 10 فروری 2018 10:56

اٹلی میں 10 ہزار بے گھر تارکین وطن کھلے آسمان تلے رہنے پر مجبور ہیں۔ ..
روم(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔10 فروری۔2018ء) اٹلی میں کم از کم 10 ہزار بے گھر تارکین وطن ایسے ہیں جو کھلے آسمان تلے رہنے پر مجبور ہیں۔عالمی تنظیم ڈاکٹرز وِدآﺅٹ بارڈرز کا کہنا ہے کہ یورپ میں مہاجرین کے بحران سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں اٹلی سب سے نمایاں ہے۔

(جاری ہے)

ترکی اور یورپی یونین کے مابین طے پانے والے معاہدے کے بعد سے اب تک سمندری راستوں کے ذریعے اٹلی کا رخ کرنے والے پناہ کے متلاشی افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوا ہے۔

دوسری جانب یورپ میں مہاجرین کی منصفانہ تقسیم کے یورپی یونین کے منصوبے پر عمل درآمد نہ ہونے کے باعث اٹلی آنے والے تمام مہاجرین اسی ملک میں اپنی سیاسی پناہ کی درخواستیں جمع کرا رہے ہیں۔مہاجرین اور ان کی درخواستوں کی بہت زیادہ تعداد سے نمٹنے میں اطالوی حکام کو شدید مشکلات پیش آرہی ہیں۔ ایسی صورت حال میں رواں برس اٹلی کے عام انتخابات میں مہاجرین اور مہاجرت کے موضوعات قلیدی اہمیت اختیار کر چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :