این اے 154 لودھراں میں ضمنی انتخاب میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی‘ علی جہانگیر ترین (آج) انکوائری کیلئے طلب

جمعہ 9 فروری 2018 23:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 فروری2018ء) الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 154 لودھراں میں تحریک انصاف کے امیدوار کے جلسہ میں عمران خان سمیت چار اراکین قومی اسمبلی کی شرکت کا نوٹس لیتے ہوئے علی جہانگیر ترین کو (آج) ہفتہ کو انکوائری کیلئے طلب کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کی جانب سے جمعہ کو جاری نوٹس کے مطابق تحریک انصاف کے امیدوار علی جہانگیر ترین کو کہا گیا ہے کہ انتخابی ضابطہ اخلاق میں واضح طور پر یہ درج ہے کہ کوئی بھی رکن پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلی یا حکومتی عہدیدار شیڈول کے اعلان کے بعد حلقہ میں انتخابی مہم کے سلسلے میں نہیں جا سکتا لیکن الیکشن کمیشن کی جانب سے تشکیل دی گئی مانیٹرنگ ٹیم نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ اور رکن قومی اسمبلی عمران خان، پارلیمانی لیڈر شاہ محمود قریشی، عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد اور رکن قومی اسمبلی مراد سعید نے جمعہ کو لودھراں میں انتخابی حلقہ میں جلسہ عام سے خطاب کیا جو کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے۔

انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ (آج) ہفتہ کو ریجنل الیکشن کمشنر یا ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر کے سامنے پیش ہو کر اس کی وضاحت دیں۔

متعلقہ عنوان :