Live Updates

عمران خان نے کرپشن اور منی لانڈرنگ پر نا اہل شخص کے جلسے سے خطاب کیا،مریم اورنگزیب

نواز شریف سے عوام کی محبت نے عمران خان کو پاگل کر دیا ہے شریف برادران سے حسد کرنے والے اپنے صوبے میں ترقیاتی بجٹ کا 60فی صد بھی خرچ نہ کر سکے، کیا یہ بھی نواز شریف اور شہباز شریف کی سازش ہے،چیرمین پی ٹی آئی کے خطاب پر ردعمل

جمعہ 9 فروری 2018 23:30

عمران خان نے کرپشن اور منی لانڈرنگ پر نا اہل شخص کے جلسے سے خطاب کیا،مریم ..
اسلا م آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 فروری2018ء) وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان نے کرپشن اور منی لانڈرنگ پر نا اہل شخص کے جلسے سے خطاب کیا، نواز شریف سے عوام کی محبت نے عمران خان کو پاگل کر دیا ہے، شریف برادران سے حسد کرنے والے اپنے صوبے میں ترقیاتی بجٹ کا 60فی صد بھی خرچ نہ کر سکے۔ کیا یہ بھی نواز شریف اور شہباز شریف کی سازش ہے۔

ان خیالات کا اظہار وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے جمعہ کے روز چیئر مین تحریک انصاف عمران خان کے لودھراں جلسے سے خطاب پر اپنے رد عمل میں کیا۔ وزیر مملکت نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان مسلم لیگ ن پر تنقید سے ہپلے اپنے صوبے میں بجلی اور توانائی کے منصوبے لگا کر دکھائیں تو تنقید کرنے والوں نے صوبے میں توانائی کا ایک منصوبہ بھی نہیں لگایا۔

(جاری ہے)

نواز شریف اور شہباز شریف کے پی کے میں بھی صوبائی حکومت کے حصے کا کام کیا، عوام نے نواز شریف اور شہباز شریف کے خلاف تمام الزامات مسترد کر دیئے، عوام نے عمران خان کے جھوٹ ، فساد، انتشار اور دھرنوں کو مسترد کر دیا،2018ء میں عوام کا تاریخی مینڈیٹ مسلم لیگ ن کا مقدس بنے گی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنے صوبے میں پنجاب جیسا صحت اور تعلیم کا نظام لا کر دیکھا، عمران خان پنجاب فرانزک جیسی لیبارٹری بنا کر دکھائیں۔ عمران خان سڑکوں کے جال بچھا کر دکھائیں۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ عوام نے عمران خان کی منفی سیاست کو مسترد کر دیا ہے، عمران خان کے پاس عوام کو دینے کے لئے کچھ نہیں ہے۔۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات