پنجاب حکومت کو ریکارڈ کی فراہمی کیلئے چار خطوط لکھے گئے‘ پنجاب حکومت کی جانب سے کی گئی وضاحت حقائق پر مبنی نہیں ہے‘ نیب

جمعہ 9 فروری 2018 23:10

پنجاب حکومت کو ریکارڈ کی فراہمی کیلئے چار خطوط لکھے گئے‘ پنجاب حکومت ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 فروری2018ء) قومی احتساب بیورو (نیب) نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کو ریکارڈ کی فراہمی کیلئے چار خطوط لکھے گئے، پنجاب حکومت کی جانب سے کی گئی وضاحت حقائق پر مبنی نہیں ہے، نیب نے پنجاب کی 56 پبلک لمیٹڈ کمپنیوں کے ریکارڈ کی فراہمی کیلئے تمام مواصلاتی ذرائع استعمال کئے تاہم ابھی تک نیب کو مکمل ریکارڈ نہیں فراہم کیا گیا۔

(جاری ہے)

نیب کی جانب سے جاری وضاحتی بیان میں کہا گیا ہے کہ نیب نے 23 جنوری 2018ء کو پریس ریلیز جاری کی اور پنجاب حکومت کی جانب سے ریکارڈ کی عدم فراہمی پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔ 8 فروری کو چیئرمین نیب نے اس کا نوٹس لیتے ہوئے پنجاب کی بیورو کریسی کو کہا کہ وہ نیب کو ریکارڈ فراہم کرے اور وہ اطلاعات یا ریکارڈ کی نیب کو فراہمی کیلئے قوانین کی پابندی کرے کیونکہ نیب پنجاب کی 56 پبلک لمیٹڈ کمپنیوں کے خلاف انکوائری کر رہا ہے۔ اس کے بعد پنجاب حکومت کی جانب سے جاری کی گئی وضاحت حقائق پر مبنی نہیں ہے۔ نیب نے اس ریکارڈ کی فراہمی کیلئے زبانی اور تحریری خطوط ارسال کرنے کے ساتھ ساتھ تمام مواصلاتی ذرائع استعمال کئے ہیں تاہم ابھی تک اسے مکمل ریکارڈ فراہم نہیں کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :