قائداعظم یونیورسٹی کا اعزاز، ایشیا کی 100 بہترین جامعات میں شامل ہو گئی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 9 فروری 2018 22:50

قائداعظم یونیورسٹی کا اعزاز، ایشیا کی 100 بہترین جامعات میں شامل ہو ..
قائداعظم یونیورسٹی نے ایک اور اعزازاپنے نام کرلیا، ایشیا کی 100 بہترین جامعات میں شامل ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق برطانوی میگزین ٹائمز ہائر ایجوکیشن نے 2018 کی ایشیا کی بہترین جامعات کی فہرست جاری کردی، پہلی بار ایشیا کی 100 بہترین جامعات میں ایک پاکستانی قائد اعظم یونیورسٹی بھی شامل ہے، جس کی رینکنگ میں 50 درجے بہتری آئی۔ ٹی ایچ ای کی فہرست میں اس بار ایشیا کی 350 یونیورسٹیز سے بھی زائد جامعات کو شامل کیا گیا ہے، جس میں پہلی بار پاکستانی جامعات کی تعداد بھی بڑھ کر 10 تک پہنچ گئی۔

(جاری ہے)

قائد اعظم یونیورسٹی گزشتہ سال 121سے 130 کے بینڈ میں شامل تھی، لیکن ایک ہی سال میں وہ 79 ویں نمبر پر آگئی۔مزید یہ کہ کامسیٹ انسٹی ٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی 125 ویں، نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی 162 ویں، یونیورسٹی آف ایگریکلچر فیصل آباد 251-300 ویں نمبر پر رہیں۔ اسی فہرست میں بہاء الدین زکریا یونیورسٹی، یونیورسٹی آف پشاور، یونیورسٹی آف لاہور، پی ایم اے ایس ایرڈ ایگریکلچر یونیورسٹی راولپنڈی اور یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز لاہور کو 301 سے 350 بینڈ کے اندر رکھا گیا ہے۔حیران کن طور پر کراچی یونیورسٹی، سندھ یونیورسٹی اور پنجاب یونیورسٹی اس فہرست میں جگہ بنانے میں ناکام رہیں۔