ایک ساتھ تین طلاقوں کو قابل سزا جرم قرار دینے کا فیصلہ

بیک وقت تین طلاقوں کو قابلِ سزا جرم قرار دیا جائے گا جس کے لیے بل جلد پارلیمنٹ میں پیش کریں گے،چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 9 فروری 2018 22:43

ایک ساتھ تین طلاقوں کو قابل سزا جرم قرار دینے کا فیصلہ
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 09جنوری2018ء ):پاکستان میں بھی ایک ساتھ تین طلاقوں کو قابل سزا جرم قرار دینے کا فیصلہ کر لیا گیا ۔چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل قبلہ ایاز کا کہنا تھا کہ بیک وقت تین طلاقوں کو قابلِ سزا جرم قرار دیا جائے گا جس کے لیے بل جلد پارلیمنٹ میں پیش کریں گے۔تفصیلات کے مطابق بھارت کے بعد پاکستان میں بھی ایک ساتھ تین طلاقوں کو قابل سزا جرم قرار دینے کا فیصلہ کر لیا گیا ۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں سفارشات تیار کر لی گئی ہیں جو جلد ہی پارلیمان میں پیش کر دی جائیں گی ہم اس پر بل تیار کر رہے ہیں جو وزارت قانون کو بھیجا جائے گا اور وہ اس پر سزا تجویز کرے گی جس کے بعد بیک وقت تین طلاقوں کی ممانعت کی جائے گی اور یہ قابلِ سزا جرم ہو گا۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ بیک وقت تین طلاقیں دینے کی صورت میں طلاق تو ہو جائے گی تاہم اس سلسلے میں حتمی فیصلہ عدالت میں قاضی کرے گا۔