جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین نے شیخ رشید سے ہاتھ ملانے سے انکار کر دیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 9 فروری 2018 22:17

جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین نے شیخ رشید سے ہاتھ ملانے سے انکار کر ..
لودھراں(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 09جنوری2018ء ) :تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کے بیٹے اور لودھراں کے ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کے امیدوار علی ترین نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید سے ہاتھ ملانے سے انکار کر دیا۔تفصیلات کےمطابق لودھراں میں ضمنی الیکشن کے سلسلے میں جلسہ عام منعقد کیا گیا۔

(جاری ہے)

جلسہ اپنے عروج پر تھا کہ لودھراں کے ضمنی الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف کےامیدوارعلی ترین سٹیج پر گئے اور وہاں موجود تمام رہنماوں سے ہاتھ ملائے۔

انہی اکابرین میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید بھی موجود تھے ۔ کرسیوں کے پاس سے گزرتے ہوئے علی ترین نے شیخ رشید کو یوں نظر انداز کیا جیسے دیکھا ہی نہ ہو اور ہاتھ ملائے بغیر ہی آگے بڑھ گئے جبکہ شیخ رشید علی ترین کا منہ دیکھتے رہ گئے۔

متعلقہ عنوان :