چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے انسانی سمگلنگ کے معاملے پر از خود نوٹس کیس سماعت کیلئے مقرر کردیا

جمعہ 9 فروری 2018 22:29

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے انسانی سمگلنگ کے معاملے پر از خود نوٹس کیس ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 فروری2018ء) چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے انسانی سمگلنگ کے معاملے پر از خود نوٹس کیس سماعت کیلئے مقرر کردیا ہے ۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں دو رکنی بنچ (آج) ہفتہ کو کیس کی سماعت کرے گا۔

(جاری ہے)

لیبیا میں انسانی سمگلروں کی کشتی ڈوبنے کے واقعہ پر چیف جسٹس نے از خود نوٹس لیا تھا جسے سماعت کیلئے مقرر کردیا گیا ہے ۔ عدالت نے سماعت کیلئے اٹارنی جنرل، سیکرٹری داخلہ اور سیکرٹری خارجہ سمیتن ایڈووکیٹ جنرل پنجاب اور بلوچستان کو بھی نوٹسز جاری کردیا ہے ۔ عدالت نے چیف سیکرٹری پنجاب ، چیف سیکرٹری بلوچستان ، سیکرٹری داخلہ بلوچستان کوبھی نوٹسز جاری کئے ہیں جبکہ ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے کو بھی طلب کر رکھا ہے۔