پنجاب والے خوش نصیب ہیں جنکو پرویز خٹک جیسا وزیر اعلیٰ نہیں ملا،عائشہ گلا لئی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 9 فروری 2018 22:09

پنجاب والے خوش نصیب ہیں جنکو پرویز خٹک جیسا وزیر اعلیٰ نہیں ملا،عائشہ ..
ملتان(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 09جنوری2018ء ):پاکستان تحریک انصاف کی منحرف رکن قومی اسمبلی عائشہ گلا لئی کا کہنا تھا کہ پنجاب والے خوش نصیب ہیں جنکو پرویز خٹک جیسا وزیر اعلیٰ نہیں ملا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی منحرف رکن اسمبلی عائشہ گلا لئی اپنے مبہم اور متنازعہ بیانات کے حوالے سے کافی شہرت رکھتی ہیں۔

(جاری ہے)

عائشہ گلا لئی اپنے مخالفین بالخصوص عمران خان اور انکے ساتھیوں پر تنقید کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتیں۔ ملتان میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے عائشہ گلا لئی کا کہنا تھا کہ میرا ن لیگ میں جانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے ، اپنی جماعت بنا رہی ہوں۔ انھوں نے کہا کہ پنجاب کے لوگ خوش قسمت ہیں کہ انہیں پرویز خٹک جیسا وزیراعلیٰ نہیں ملا ۔