رحیم یار خان میں سگی ماں نے جنات کا بہانہ بنا کر بیٹے کو قتل کر دیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 9 فروری 2018 21:51

رحیم یار خان میں سگی ماں نے جنات کا بہانہ بنا کر بیٹے کو قتل کر دیا
رحیم یار خان(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 09جنوری2018ء ):رحیم یار خان میں ممتا مر گئی، سگی ماں نے جنات کا بہانہ بنا کر بیٹے کو قتل کر دیا۔ملزمہ کا کہنا تھا کہ بچے کو میں نے نہیں جنات نے مارا ہے۔تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ رحیم یار خان میں پیش آیا جہاں ممتا حیوانیت کے ہاتھوں ہا رگئی۔سگی ماں نے جنات کا بہانہ بنا کر 6سالہ کمسن بیٹے کو قتل کر دیا۔

(جاری ہے)

ملزمہ نے پہلے خود بے دردی سے بیٹے کو قتل کیا اور بعد میں خود ہی روتی پیٹتی متعلقہ تھانے پہنچ گئی اور ایف آئی آر درج کروائی۔پولیس نے ایف آئی آر درج کرنے کے بعد جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور بچے کی لاش کو دیکھا تو اس پر چھریوں کے نشانات تھے۔پولیس نے تفتیش کا آغاز کیا تو ملزمہ سب کچھ فر فر بولنے لگی اور خود بیٹے کے قتل کا اعتراف کر لیا۔ملزمہ کا کہنا تھا کہ بچے کو میں نے نہیں جنات نے مارا ہے۔پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کر لیا۔