دین اسلام نے عوام کو جو حقوق فراہم کئے وہ دنیا کے کسی مذہب نہیں دیئے ہیں،ممتاز عالم دین پیر سید مظفر حسین شاہ

عوام اچھے باکردار مخلص لوگوں کو آگے لائینگے تو کرپشن ،بے انصافی ،ظلم کا خاتمہ ہوجائیگا دین سے سیاست کو جدا کرنے کا فارمولا یہودونصاریٰ کا ہے ،سربراہ پاکستان سنی تحریک اہلسنت کا 73کا دور واپس لاکر اسمبلیوں میں جائینگے کارکنان عوامی مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن کوشش کریں ،ثروت اعجاز قادری

جمعہ 9 فروری 2018 22:28

دین اسلام نے عوام کو جو حقوق فراہم کئے وہ دنیا کے کسی مذہب نہیں دیئے ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 فروری2018ء) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ دین سے سیاست کو جدا کرنے کا فارمولا یہودونصاریٰ کا ہے ،امریکا میں مذہب کی بنیاد پر سیاست کو فوقیت دی جارہی ہے ،لبرل ازم ،سیکولر ازم کی بنیاد رکھنے والے نظریہ اسلام کے منافی کام کررہے ہیں ،حکمران عوامی خدمت کی بجائے استحصال کررہے ہیں ،اہلسنت کو سازش کے تحت اسمبلیوں سے دور کیا گیا ،جمہویت میں آمرانہ اقدامات آئین کی خلاف ور زی اور عوام دشمنی ہے ،اہلسنت کا کھویا ہوا تشخص بحال کرنے کیلئے جہد مسلسل جاری رکھے ہوئے ہیں ،2018کے انتخابات میں ملک بھر سے حصہ لینگے ،کارکنان عوام میں ووٹ کی اہمیت اور شعور اجاگر کریں ،اہلسنت کا 73کا دور واپس لاکر اسمبلیوں میں جائینگے ،کارکنان عوامی مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن کوشش کریں ،فلاحی سرگرمیوں کو فروغ دیکر غریبوں کی خدمت کو یقینی بنایا جائے ،جمہوری نظام میں عوام کو کوئی ریلیف نہیں ملا نظام مصطفی کا نفاذ عوام کو تحفظ حقوق اور انصاف فراہم کریگا ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت پر جنرل ورکز کنونش سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ الیکشن میں حصہ لینے کے لئے اتحاد اہلسنت کی کاوشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ،اتحاد اہلسنت کے داعی ہیں اتحاد سے ہی پارلیمنٹ میں پہنچاجاسکتا ہے ،دیانتدار اور مخلص قیادت کو اپنے درمیان سے ہی عوام کو تلاش کرنا ہوگا ،باربار باریاں لیکر اقتدار کے مزے لوٹنے والوں نے کرپشن کو فروغ دیکر غریبوں کا استحصال کیا ہے ،عوام اب دعوئے اور خواب دکھناے والوں کے جھانسے میں نہیں آئینگے ،علماء ومشائخ اورمذہبی وسیاسی کارکنان عوام میں ووٹ کی طاقت کا شعور اجاگر کریں ،دیانتدار اور مخلص قیاد ت کیلئے دین دار لوگوں کو الیکشن میں منتخب کرنا ہو گا ۔

(جاری ہے)

،نوجوان نسل کوملک کی تعمیر وترقی اور خوشحالی کیلئے سیاست میں قدم رکھنا ہوگا ،سرمایہ دارانہ ،جاگیردارنہ اور ودیرہ شاہی کے فرسودہ نظام کو ہمیشہ کیلئے ختم کرنا ہوگا ،انہوں نے کہا کہ پاکستان کو مستحکم اور کرپشن سے پاک کرنے کیلئے سب کو کردار ادا کرنا ہوگا ، عوام کو پینے کے صاف پانی ،بچوں کیلئے تعلیم اور صحت کیلئے بنیادی سہولیات دلانے کیلئے کارکنان عملی جدوجہد کریں ، اس موقع پر ممتاز عالم دین پیر سید مظفر حسین شاہ نے خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ دین اسلام نے عوام کو جو حقوق فراہم کئے وہ دنیا کے کسی مذہب نہیں دیئے ہیں ،عوام کی خدمت عبادت ہے مگر اقتدار کو عیش وعشرت سمجھنے والوں نے عوام کے حقوق کا ہر دور میں استحصال کیا ہے ،حکمران دین سے دوری کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہیں ،دین پر گامزن رہنے والے عوام کے حقوق کا استحصال نہیں کرتے ،انہوں کا کہنا تھا کہ دین اسلام مسلمانوں کے ساتھ غیر مسلموں کے حقوق کا بھی تحفظ کرتا ہے ،عوام اچھے باکردار مخلص لوگوں کو آگے لائینگے تو کرپشن ،بے انصافی ،ظلم کا خاتمہ ہوجائیگا ،پاکستان اسلام کے نام پر معرض وجود میں آیا مگر بد قسمتی سے ہمارے ملک می آج بھی انگریزوں کا قانون نافذ ہے ،پارلیمنٹ میں دین دار پہنچیں گے تو اسلامی قوانین لاگو ہونگے ،اہلسنت کے اتحاد کی کوششوں کو کامیابی سے ہمکنار دیکھنا چاہتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :