وزیراعلیٰ کا فیصل آباد میں پتنگ بازی کے واقعے کا نوٹس ،آر پی او سے رپورٹ طلب

ڈور پھرنے کے باعث نوجوان کے جاںبحق ہونے کے واقعہ پر دکھ اور افسوس کا اظہار، لواحقین سے اظہار تعزیت غفلت اور کوتاہی کے ذمہ داروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کا حکم، ایسے واقعات ناقابل برداشت ہیں ‘شہباز شریف

جمعہ 9 فروری 2018 22:26

وزیراعلیٰ کا فیصل آباد میں پتنگ بازی کے واقعے کا نوٹس ،آر پی او سے رپورٹ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 فروری2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے فیصل آباد میں پتنگ بازی کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پابندی کے باوجود پتنگ بازی پر سخت برہمی کا اظہارکیا ہے - وزیر اعلی نے ڈور پھرنے کے باعث نوجوان کے جاںبحق ہونے کے واقعہ پر دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے - وزیر اعلی نے جاں بحق نوجوان کے لواحقین سے دلی ہمدرد ی و اظہار تعزیت کیا ہے - وزیر اعلی نے آرپی او فیصل آباد سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے غفلت اور کوتاہی کے ذمہ داروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کا حکم دیا ہے - وزیر اعلی نے ہدایت کی ہے کہ پتنگ بازی پر پابندی کے قانون پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائی- وزیر اعلی نے کہا کہ ایسے واقعات ناقابل برداشت ہیں - پتنگ بازی پر پابندی کے قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔

متعلقہ عنوان :