Live Updates

عوام اپنے قائد نوازشریف کو جتنا پیار دے رہے ہیں عمران صاحب دیکھ کر آپ ذہنی توازن کھو بیٹھے ہیں ،ْمریم اور نگزیب

نواز شریف پر اقامے کا الزام لگایا گیاجس کے جلسے سے عمران خان خطاب کر رہے تھے ان کو کرپشن اور منی لانڈرنگ پر نا اہل کیا گیا ،ْموروثی سیاست پر لیکچر دینے والا کس منہ سے جہانگیر ترین کے بیٹے کے جلسے میں تقریر کر رہا تھا، کوئی شرم ہوتی ہے کوئی حیا ہوتی ہے ،ْشہبازشریف پر تنقید کرنے سے پہلے شہباز شریف جیسے بجلی اور توانائی کے پراجیکٹس لگا کر دکھائیں ،ْ شہباز شریف کی بنائی گئی فورنزک لیبارٹری کی وجہ سے عاصمہ کے قاتل کا سراغ ملا جس کا کریڈٹ آپ خیبرپختونخوا کی پولیس کو دے رہے ہیں ،ْ2018میں عوام کا تاریخی مینڈیٹ مسلم لیگ ن کا مقدر بنے گا ،ْوزیر مملکت کا بیان

جمعہ 9 فروری 2018 22:26

عوام اپنے قائد نوازشریف کو جتنا پیار دے رہے ہیں عمران صاحب دیکھ کر آپ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 فروری2018ء) وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عوام اپنے قائد محمد نوازشریف کو جتنا پیار دے رہے ہیں عمران صاحب وہ دیکھ کر آپ ذہنی توازن کھو بیٹھے ہیں ،ْنواز شریف پر اقامے کا الزام لگایا گیاجس کے جلسے سے عمران خان خطاب کر رہے تھے ان کو کرپشن اور منی لانڈرنگ پر نا اہل کیا گیا ،ْموروثی سیاست پر لیکچر دینے والا کس منہ سے جہانگیر ترین کے بیٹے کے جلسے میں تقریر کر رہا تھا، کوئی شرم ہوتی ہے کوئی حیا ہوتی ہے ،ْشہبازشریف پر تنقید کرنے سے پہلے شہباز شریف جیسے بجلی اور توانائی کے پراجیکٹس لگا کر دکھائیں ،ْ شہباز شریف کی بنائی گئی فورنزک لیبارٹری کی وجہ سے عاصمہ کے قاتل کا سراغ ملا جس کا کریڈٹ آپ خیبرپختونخوا کی پولیس کو دے رہے ہیں ،ْ2018میں عوام کا تاریخی مینڈیٹ مسلم لیگ ن کا مقدر بنے گا ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ایک بیان میںانہوںنے کہاکہ عمران صاحب نواز شریف پر اقامے کا الزام لگایا گیاجس کے جلسے سے آپ خطاب کر رہے تھے ان کو کرپشن اور منی لانڈرنگ پر نا اہل کیا گیا۔انہوںنے کہاکہ موروثی سیاست پر لیکچر دینے والا کس منہ سے جہانگیر ترین کے بیٹے کے جلسے میں تقریر کر رہا تھا، کوئی شرم ہوتی ہے کوئی حیا ہوتی ہے ۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ محمد نواز شریف اور شہباز شریف سے حسد کرنے والے اپنے صوبے کے ترقیاتی بجٹ کا 60فیصد بھی استعمال نہ کر سکے،کیا یہ بھی محمد نواز شریف اور شہباز شریف کی سازش ہی ۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ شہبازشریف پر تنقید کرنے سے پہلے شہباز شریف جیسے بجلی اور توانائی کے پراجیکٹس لگا کر دکھائیں ۔انہوںنے کہاکہ شہباز شریف پر تنقید کرنے سے پہلے خیبرپختونخوا میں پنجاب جیسا انفراسٹرکچر، صحت اور تعلیم کا نظام لا کر دکھائیں، پنجاب جیسی فورنزک لیبارٹری بنا کر دکھائیں اور سڑکوں کے جال بچھا کر دکھائیں۔مریم اورنگزیب نے کہاکہ محمد نواز شریف اور شہباز شریف نے خیبرپختونخوا میں آپ کے حصے کا کام بھی کر کے دکھایا ہے ،کوئی شرم ہوتی ہے کوئی حیا ہوتی ہے۔

وزیر مملکت نے کہاکہ ایم او یو سے بجلی اور فزیبلٹی سے میٹرو بنانے والا محمد نواز شریف اور شہباز شریف پر تنقید کر رہا ہے،کوئی شرم ہوتی ہے کوئی حیا ہوتی ہے انہوںنے کہاکہ شہباز شریف کی بنائی گئی فورنزک لیبارٹری کی وجہ سے عاصمہ کے قاتل کا سراغ ملا جس کا کریڈٹ آپ خیبرپختونخوا کی پولیس کو دے رہے ہیں۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ عوام نے محمد نواز شریف اور شہباز شریف کے خلاف تمام الزامات مسترد کر دئیے ہیں۔

مریم اورنگزیب نے کہاکہ آ پ جھوٹ بول بول کر نہیں تھکتے لیکن عوام آپ کا روز کا جھوٹ سن کر تھک گئے ہیں انہوںنے کہاکہ عمران صاحب پاکستان کے عوام نے آپ کے جھوٹ ،فساد ، انتشاراور دھرنوں کو مسترد کر دیا ہے۔مریم اورنگزیب نے کہاکہ آپ آج بھی اپنی تقریر میں اپنی صوبائی حکومت کے کسی منصوبے کا ذکر کرنے سے قاصر رہے،آپ کے پاس عوام کو دینے کے لیے کچھ نہیں۔

مریم اورنگزیب نے کہاکہ آپ چار سال کے دوران خیبرپختونخوا کے عوام کو ایک منصوبہ بھی نہ دے سکے۔مریم اورنگزیب نے کہاکہ 2018میں عوام کا تاریخی مینڈیٹ مسلم لیگ ن کا مقدر بنے گا۔ مریم اورنگزیب نے کہاکہ عمران صاحب جلسے کامیاب تب ہوتے ہیں، جب آپ لوگوں کے لیے کام کرتے ہیں انہوںنے کہاکہ آپ کا آج کا جلسہ کسی ٹینٹ سروس کا گودام لگتا ہے۔مریم اورنگزیب نے کہاکہ پچھلے ہفتے پشاور کے عوام نے بھی آپ کو اور آپ کی منفی سیاست کو مسترد کر دیا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات