عوام جوتے مار ے ان کو جوپارلیمنٹ کو گالیاںدیتے ہیں،پھر ووٹ مانگتے ہیں ، عابد شیر علی

یہ چوروں اور ڈاکوئوں کا اتحاد ہے جو نواز شریف کے خلاف جمع ہوگئے ہیںاب صرف نواز شریف کا احتساب ہورہا ہے چو روں کا نہیں ،نیب سے کہتا ہوں کہ یو ایس ایڈ کے پیسے کا احتساب کرے جہا نگیر تر ین نے غریب ہا ریو ںکی زمین لیز پر حاصل کی اس زمین سے پیسہ کما کر تمام شوگر ملیں لگائی گئی، وزیر مملکت توانائی

جمعہ 9 فروری 2018 22:23

عوام جوتے مار ے ان کو جوپارلیمنٹ کو گالیاںدیتے ہیں،پھر ووٹ مانگتے ہیں ..
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 فروری2018ء) وفاقی وزیر مملکت برائے توانا ئی عابد شیرعلی نے کہا ہے کہ عوام جوتے مار ے ان کو جوپارلیمنٹ کو گالیاںدیتے ہیں اور پھر ووٹ مانگتے ہیں یہ چوروں اور ڈاکوئوں کا اتحاد ہے جو نواز شریف کے خلاف جمع ہوگئے ہیںاب صرف نواز شریف کا احتساب ہورہا ہے چو روں کا نہیں ،نیب سے کہتا ہوں کہ یو ایس ایڈ کے پیسے کا احتساب کرے جہا نگیر تر ین نے غریب ہا ریو ںکی زمین لیز پر حاصل کی اس زمین سے پیسہ کما کر تمام شوگر ملیں لگائی گئی وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف میرا مطالبہ ہے کہ جہا نگیر تر ین جو غریب ہا ریو ںکی زمین لیز پر حاصل کی ہیں ان کا نوٹس لیںہماری حکومت نے آج لو ڈشیڈنگ کا خاتمہ کر دیا ہے ( ن ) لیگ نے ہمیشہ انصاف اور قانون کی بالادستی کی بات کی ہے ۔

(جاری ہے)

2018 ء کے انتخابات میں عوام کی عدالت میں ایک بار پھر مسلم لیگ ( ن) سرخرو ہوگی ۔ پا کستان کی عوام کو آئندہ جنرل الیکشن میں بتا نا ہو گا کہ چو ر اور ڈاکو کو ن ہے عوام کے ووٹ سے نواز شریف کی نا اہلی واپس کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے حلقہ میں ایک تقریب کے دوران یوتھ ونگ کے عہدیداروں ،کارکنوں اور میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ملک بھر میں ہزاروں میگاواٹ توانائی کے منصوبے مکمل کئے جن کی بدولت آج ملک سے اندھیروں کا خاتمہ ہو گیا ۔

ملک میں میں 20-20 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہو رہی تھی ہماری حکومت نے آج لو ڈشیڈنگ کا خاتمہ اورتوانائی کے سنگین بحران پر مکمل قابو پا لیا ہے۔ ملک بھر میں مواصلاتی نظام کو مربوط کر دیا گیا ہے اور چھوٹے علاقوں کی شاہرات بھی خوبصورت سفر کی حامل ہیں۔ میٹرو اور اورنج ٹرین جیسے منصوبے شہریوں کو جدید سفری سہولیات فراہم کر کے ان کا معیار زندگی بلند کر رہے ہیں۔

عوام ترقی میں رکاوٹ بننے والوں کو پہلے بھی مسترد کر چکے ہیں اور آئندہ بھی انہیں کامیاب نہیں ہونے دیں گے انہوں نے کہا کہ نوازشریف کی قیادت میں مسلم لیگ کی حکومت کے لگائے گئے منصوبے شفافیت کے لحاظ سے اپنی مثال آپ ہیں ۔ قائد کے ویژن کے مطابق پاکستان کو پر امن فلاحی ریاست بنانے کے لئے کوشاں رہیں گے ۔ سی پیک سے ملک میں معاشی استحکام آرہا ہے اور عوام خوشحال ہو رہے ہیں۔ -18/--479