آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دینے سے امام نورانیؒ کی یاد کو تازہ کردیا گیا،علامہ ابوطیب رفاقت علی حقانی

جمعہ 9 فروری 2018 22:21

اٹک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 فروری2018ء) بانی و مہتمم مرکز اہلسنت جامعہ حقانیہ ظاہرالعلوم وڈویژنل سیکرٹری جنرل جمعیت علماء پاکستان علامہ ابوطیب رفاقت علی حقانی نے مرکزی جامع مسجد خوشبوئے مدینہ میں جمعة المبارک کے عظیم الشان اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دینے سے امام نورانیؒ کی یاد کو تازہ کردیا گیا، آج امام نورانی ؒ کی روح بھی خوش ہو گئی ہو گی ،44سال کا قرض پیر سید علی رضا بخاری ممبر قانون ساز اسمبلی و جملہ ممبران کے تعاون سے اد اکر دیا گیا جس پربالخصوص وزیراعظم آزاد کشمیر سردار فاروق حیدر اور بالعموم پوری دنیا کے ڈیڑھ ارب سے زائد مسلمان مبارک باد کے مستحق ہیں،قائد ملت اسلامیہ امام الشاہ احمد نورانی نے پاکستان کی قومی اسمبلی میں 7ستمبر 1974کو قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دینے کا بل پاس کرایا یہ ان ہی کی جدوجہد کا ثمرہ ہے کہ آزاد کشمیر اسمبلی کے اراکین نے متفقہ طور پر بل پاس کیا،ماضی کی طرح اب بھی اہل سنت نے عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لئے اہم کردار ادا کیا ہے،انہوں نے کہاکہ امام الشاہ احمد نورانی ؒ کی طرح شہزادہ امام نورانی شاہ محمد اویس نورانی صدیقی جمعیت علماء پاکستان کے پلیٹ فارم سے فراست وبصیرت کے ساتھ حسب سابق حق کا علم بلند کر رہے ہیں،انشاء اللہ وہ دن دور نہیں جب چودھویں صدی غلبہ اسلام کی صدی ثابت ہوگی ، علامہ ابوطیب حقانی کا کہنا تھا کہ کشمیر پاکستان کا اٹوٹ انگ ہے ، انشاء اللہ پاکستان اور کشمیر میں نظام مصطفی کا نفاذ ہو کر رہے گا ، ضرورت اس امر کی ہے کہ اقوام متحدہ کی قرارداد کے مطابق کشمیریوں کو ان کا حق دیا جائے ،اس موقع پر حاجی محمد اویس چشتی کے والد ،حاجی محمد الیاس کے بھائی اورحاجی محمد الماس کے چچا حاجی غلام عباس چشتی مرحوم، حاجی رحمت خان سقہ آباد، کالا خان سقہ آباد کے لئے دعائے مغفرت اور باران رحمت کے لئے دعا کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :