اگر نواز شریف کو جیل نہ ہوئی تو میرا نام رانا ثنا اللہ رکھ دیا جائے،شیخ رشید کا لودھراں جلسے میں اعلان

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 9 فروری 2018 21:36

اگر نواز شریف کو جیل نہ ہوئی تو میرا نام رانا ثنا اللہ رکھ دیا جائے،شیخ ..
لودھراں(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 09جنوری2018ء ) :عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے لودھراں جلسے میں اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اگر نواز شریف کو جیل نہ ہوئی تو میرا نام رانا ثنا اللہ رکھ دیا جائے۔تفصیلات کےمطابق لودھراں میں ضمنی الیکشن کے سلسلے میں جلسہ عام منعقد کیا گیا۔جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہاآج قوم کے پاس عمران خان کےعلاوہ کوئی آپشن نہیں ہے۔

(جاری ہے)

اللہ نے چاہا تو جلد نوازشریف سمیت سارے چور جیلوں میں جائیں گے اور اگر ایسا نہ ہوا تو عوام میرا نام رانا ثنااللہ رکھ دیں ۔انہوں نے نواز شریف کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا نوازشریف خود کو شیخ مجیب الرحمان سمجھتے ہیں۔نا اہل نواز شریف بین الاقوامی ایجنڈے کے تحت فوج اور عدلیہ کو بدنام کرنا چاہتے ہیں۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اب میں نے موجودہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف بھی کیس کردیا ہے اور انہیں ایل این جی کیس میں سزا دلواؤں گا.

متعلقہ عنوان :