Live Updates

سینیٹ انتخابات کے باعث تحریک انصاف بھی اختلافات کا شکار، اعجاز چوہدری نے الیکشن میں حصہ لینے سے انکار کردیا

muhammad ali محمد علی جمعہ 9 فروری 2018 21:36

سینیٹ انتخابات کے باعث تحریک انصاف بھی اختلافات کا شکار، اعجاز چوہدری ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 فروری2018ء) تحریک انصاف کے اعجاز چوہدری نے سینیٹ الیکشن میں حصہ لینے سے انکار کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سینیٹ انتخابات کے باعث تحریک انصاف بھی اختلافات کا شکار ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف پنجاب کے رہنما اعجاز چوہدری پنجاب کی نشستوں پر الیکشن لڑنے کے خواہش مند تھے، تاہم انہیں اسلام آباد کی نشست سے الیکشن لڑنے کیلئے ٹکٹ جاری کیا گیا۔ اعجاز چوہدری نے اس فیصلے کو قبول نہ کرتے ہوئے الیکشن میں حصہ لینے سے انکار کردیا ہے۔ اعجاز چوہدری نے اپنے کاغذات نامزدگی بھی واپس لے لیے ہیں۔ واضح رہے کہ اگلے ماہ ہونے والے سینیٹ انتخابات کیلئے تمام سیاسی پارٹیوں کی جانب سے امیدواروں کے ناموں کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات