پاکستان نے خطے کے استحکام اور امن کیلئے ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا ہے ، مستقبل میں بھی تعمیری اور متوازن کردار ادا کرتارہیگا

قومی سلامتی کے مشیر لیفٹننٹ جنرل(ر)ناصر جنجوعہ کی ایرانی سفیر سے گفتگو

جمعہ 9 فروری 2018 22:19

پاکستان نے خطے کے استحکام اور امن کیلئے ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا ہے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 فروری2018ء) قومی سلامتی کے مشیر لیفٹننٹ جنرل(ر)ناصر جنجوعہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے خطے کے استحکام اور امن کیلئے ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا ہے اور مستقبل میں بھی تعمیری اور متوازن کردار ادا کرتا رہیگا۔ یہ بات انہوں نے پاکستان میں ایران کے سفیر مہدی ہنر دوست سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جنہوں نے جمعہ کو یہاں ان سے ملاقات کی۔

بات چیت کے دوران باہمی دلچسپی کے معاملات کے علاوہ دونوں ملکوں کے درمیان مخلتف شعبوں میں تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔قومی سلامتی کے مشیر نے کہا کہ پاکستان کے ہمیشہ ایران کیساتھ دوستانہ تعلقات رہے ہیں جبکہ مسقبل میں بھی پاکستان ایران کیساتھ تعلقات کو مزید مستحکم کرنیکا خواہاں ہے۔

(جاری ہے)

ایران کے سفیر نے دونوں ملکوں کے درمیان اعلی سطح پر تبادلوں پر اطمینان کااظہار کیا جو تعلقات میں مزید بہتری کیلئے راہ ہموار کر رہے ہیں۔

سفیر نے کہا کہ باہمی تعاون خطے میں پائیدار امن کے حصول کا واحد راستہ ہے۔قومی سلامتی کے مشیر نے کہا کہ پاکستان نے خطے کے استحکام اور امن کیلئے ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا ہے اور مستقبل میں بھی تعمیری اور متوازن کردار ادا کرتا رہیگا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ایران کیساتھ تعلقات کو مزید مستحکم کرنیکا خواہاں ہے۔ایران ہمارا مسلمان ہمسایہ ملک ہے جس کیساتھ پاکستان کے ہمیشہ دوستانہ تعلقات رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :