انصاف ،میرٹ کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ریلوے کو بہت احتیاط سے آگے چلنے کی ضرورت ہے‘خواجہ سعد رفیق

ریلوے کی ڈیڑھ سو سالہ تاریخ میں پہلی بار ری سٹرکچرنگ اور رائٹ سائزنگ پہ کام شروع کیاگیا،عشروں میں خراب کی گئی چیزوں کو مہینوں میں ٹھیک کرنا ممکن نہیں ‘وفاقی وزیر ریلویز

جمعہ 9 فروری 2018 22:18

انصاف ،میرٹ کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ریلوے کو بہت احتیاط سے آگے چلنے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 فروری2018ء) وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ریلوے کی ڈیڑھ سو سالہ تاریخ میں پہلی بار ری سٹرکچرنگ اور رائٹ سائزنگ پہ کام شروع کیاگیاہے اگرچہ عشروں میں خراب کی گئی چیزوں کو مہینوں میں ٹھیک کرنا ممکن نہیں لیکن ریلوے کے افسران نے ری سٹرکچرنگ کمیٹی کے صدرمقصودالنبی کی سربراہی میں اس کا پہلا مرحلہ طے کرلیا اور پچانوے ہزار سے زائد ملازمین کا تفصیلی ڈیٹا بیس تیار کیاہے جو ایک بڑی کامیابی ہے۔

انہوں نے کہا کہ انصاف اور میرٹ کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ریلوے کو اس ضمن میں بہت احتیاط سے آگے چلنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے ریلوے ہیڈکوارٹرز آفس لاہور میں مختلف اجلاسوں کے دوران زیر تعمیر ریلوے سٹیشنوں جن میں بہاولپور، رائیونڈ، نارووال اور ساہیوال شامل ہیں کے تعمیر اتی کام کا جائزہ لیا اور نئے بننے والے ریلوے سٹیشنوں میں سٹاف کی کمی کو پورا کرنے کی ہدایات دیں اور متعلقہ ڈی ایس کو ہدایات جاری کیں کہ نئے سٹیشنوں کی صفائی اور دیگر کاموں کے لیے ملازمین کی ضرورت سے ہیڈکوارٹرز کو آگاہ کریں تاکہ اس کے مطابق سٹاف فراہم کیا جاسکے۔

(جاری ہے)

وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے ری سٹرکچرنگ کے حوالے سے ہونے والی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور اس کام کو کم سے کم مدت میں مکمل کرنے کی ہدایات بھی جاری کیں۔ واضح رہے کہ ری سٹرکچرنگ کے کام میں ریسرچ، مختلف پوسٹوں کی توجہیہ، متروک پوسٹوں کو ختم کرنااور آنے والے وقت کے تقاضوں کو مدِ نظر رکھتے ہوئے ٹیکنیکل سٹاف، ٹیکنیکل پوسٹ اور جن پوسٹوں کی چینل آف پروموشن نہیں اُن کی پروموشن کا طریقہ کار وضع کرناہے، جو وقت طلب کام ہے۔

اجلاس میں چیف ایگزیکٹوآفیسر پاکستان ریلویز محمدجاوید انور، مشیر ریلویز انجم پرویز، ایڈیشنل جنرل منیجر انفراسٹرکچر ہمایوں رشید، ایڈیشنل جنرل منیجر ٹریفک عبد الحمید رازی، چیف پرسانل آفیسر چوہدری بلال سرور، ڈائریکٹر پراپرٹی اینڈ لینڈ ارشد سلام خٹک سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :