Live Updates

اہلیان بنی گالہ کااسلام آباد انتظامیہ اور عمران خان کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

عمران خان نے علیم خان کی ہائوسنگ سوسائٹی کامیاب بنانے کے لیے عدالت میں درخواست دائر کی ہے ، عمران خان نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنے کے بعد غریب مقامی رہائشیوں کی زندگی عذاب بنا دی ہے،ملکیتی جائیداد ہونے کے باوجود مقامی افراد اپنے لیے تین،پانچ مرلے کا مکان نہیں بنا سکتے، مظاہرین

جمعہ 9 فروری 2018 22:01

اہلیان بنی گالہ کااسلام آباد انتظامیہ اور عمران خان کے خلاف احتجاجی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 فروری2018ء) اہلیان بنی گالہ نے کورنگ پل پر سی ڈی اے ،اسلام آباد انتظامیہ اور عمران خان کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا،احتجاجی مظاہرین نے کہا کہ عمران خان نے علیم خان کی ہائوسنگ سوسائٹی کامیاب بنانے کے لیے عدالت میں درخواست دائر کی ہے ، عمران خان نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنے کے بعد غریب مقامی رہائشیوں کی زندگی عذاب بنا دی ہے۔

،ملکیتی جائیداد ہونے کے باوجود مقامی افراد اپنے لیے تین،پانچ مرلے کا مکان نہیں بنا سکتے۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز اہلیان بنی گالہ نے سی ڈی اے، اسلام آباد انتظامیہ اور عمران خان کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرے میں مقامی افراد نے سینکڑوں کی تعدادمیںشرکت کی اور علاقہ میں مکمل طور پر شٹر ڈائون ہڑتال کی گئی اور بنی گالہ کے مختلف علاقوں سے ریلیوں کی شکل میں کورننگ پل پر جمع ہوئے ،احتجاجی مظاہرین نے پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر سی ڈی اے، اسلام آباد انتظامیہ کے خلاف نعرے درج تھے۔

(جاری ہے)

مظاہرین نے اسلام آباد انتظامیہ اور سی ڈی اے کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔احتجاجی مظاہرے سے نمبردار مظلوم حسین عباسی، نرب نوازعباسی ،شکیل احمد ترابی،محمد ریاض عباسی،محمد عباسی،چیئرمین راجہ اشتیاق کیانی،بابو یونس ،راجہ محمد اشتیاق کیانی، عبدالخالق،ذیشان عباسی و دیگر نے بھی خطاب کیا۔مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقامی رہنماء نمبردار مظلوم حسین عباسی کہاکہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران کی درخواست پر چیف جسٹس آف پاکستان نے نیشنل پارک بنی گالہ اور بوٹینیکل گارڈن کی حدود میں درختوں کی کٹائی اور تعمیرات پر پابندی کے ساتھ بجلی اور گیس کے کنکشن جاری نہ کرنے کا حکم دیا تھا۔

فیصلے کی غلط تشریح کرتے ہوئے اسلام آباد انتظامیہ نے مذکورہ بالا دو مقامات کی بجائے پورے بنی گالہ میں دفعہ 144 نافذ کر کے تعمیرات پر پابندی لگا دی تھی۔ کیس کی مختلف سماعتوں کے دوران عمران خان کے وکیل بابر اعوان، سپریم کورٹ میں موجود ہونے کے باوجود پیش نہ ہوتے رہے اور 10 ماہ سے اہلیان بنی گالہ جدی پشتی ملکیتی زمین پر تین اور پانچ مرلے کے گھر تعمیر نہیں کر سکتے۔

مقامی راہنما رب نوازعباسی نے کہا کہ چیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان بنی گالہ میں مزے سے زندگی بسر کررہے ہیں مگر ان کی سپریم کورٹ میں درخواست کی وجہ سے بنی گالہ کے رہائشیوں کو پولیس گرفتار کر رہی ہے۔عمران خان اور ان کے وکیل بابر اعوان درخواست دینے کے بعد عدالت میں پیش نہیں ہو رہے ہیں۔بنی گالہ کی زمین سی ڈی اے کی نہیں نہے بلکہ یہ مقامی افراد کی اپنی زمین ہے اگر سی ڈی اے نے قبضے اور تجاوزارت ختم کرنے ہیں تو اپنی زمین پر کرے۔

بنی گالہ میں کوئی تجاوزات نہیں ہیں۔مقامی رہائشی شکیل احمد ترابی نے خطاب کے دوران کہا کہ عمران خان کو 10 سال پہلے یہ عماراتیں کیوں نظر نہ آئیں جو اب تعمیرات کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی ہے مگر اب 10 ماہ سے عمران خان نہ خود اور نہ ہی ان کے وکیل عدالت میں پیش ہو رہے ہیں۔جسٹس ثاقب نثار سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ نبنی گالہ سے دفعہ144 کو فورا ختم کرنے کا حکم دیں۔

آج عمران خان کی درخواست کی وجہ سے ان کے گھر کے اندر اہلیان بنی گالہ احتجاج کررہے ہیں۔مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہاکہجب سے پی ٹی آئی راہنماعلیم خان نے اسلام آباد میں اپنی ہائوسنگ سوسائٹی بنانا شروع کی تو عمران خان نے نعدالت میں درخواست دائر کر دی ہے تاکہ ان کی ہائوسنگ سوسائٹی کو کامیاب کیا جاسکے۔ اس دفعہ ہم پر امن احتجاج ریکارڈ کروا رہے ہیں مگر اگلی مرتبہ ہمارا احتجاج پر امن نہیں ہوگا ہمارے ساتھ مسلسل نا انصافیاں ہو رہی نہیںسپریم کورٹ اس کا نوٹس لے اور دفعہ 144 فی الفور ختم کی جائے۔

سی ڈی اے نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی غلط تشریح کرتے ہوئے بنی گالہ کے رہائشیوں پر بجلی اور گیس کے کنکشن پر پابندی عائد کر دی ہے۔عمران خان 13 فروری کواپنے وکیل کیساتھ خود نعدالت میں پیش ہوں۔عمران خان نے درخواست بوٹینیکل گارڈن ناور نا جائزتجاوزات کے خلاف دی تھی مگر بنی گالہ میں نلوگوں کو اپنی ذاتی زمین ہے اس پر تجاوزات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔اگر بنی گالہ سے دفعہ144 اور گیس ،بجلی کے کنکشن پر پابندی ختم نہ کی گئی توشدید احتجاج کرینگی
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات