کراچی اور ملک کے دیگر علاقوں میں پختون اور قبائلی کیساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک سمجھ سے بالاتر ھے،شاہ جی گل آفریدی

محسود دھرنے کے لیے 5لاکھ روپے نقد دینے کا اعلان

جمعہ 9 فروری 2018 21:58

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 فروری2018ء) ممبر قومی اسمبلی الحاج شاہ جی گل آفریدی نے کہا کہ قبائلی عوام نے ملک کی بقاء اور سلامتی کی جنگ لڑی ،ملک کی خاطر اپنے گھروں کو چھوڑ الیکن کراچی اور ملک کے دیگر علاقوں میں پختون اور قبائلی کیساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک سمجھ سے بالاتر ھے ،ملک کے تمام حلقوں میں ایسا حلقہ نہیں جس میں پختون قوم نہیں رہ رہے ہوں ،پختون عوام بغیر کی لالچ کے ملک کا دفاع کر رہے ہیں ،لیکن افسوس کہ نقیب اللہ محسود شہید کے قاتل ابھی تک گرفتار نہ ہوسکتے وہ گزشتہ روز ماورائے عدالت قتل ہونے ولا قبائلی نوجوان نقیب اللہ محسود کے قتل کیخلاف اسلام آباد میں نیشنل پریس کلب کے سامنے پختون دھرنے سے خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ نقیب اللہ محسود شہید کے قاتل کو جلد ازجلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لاکر کڑی سے کڑی سزا دی جائے -اخر میں ایم این اے الحاج شاہ جی گل آفریدی نے دھرنے کے لیے 5لاکھ روپے نقد دینے کا اعلان بھی کردیا۔

متعلقہ عنوان :